سرکاری ہسپتالوں کی حالت ناگفتہ ہے عوام پریشان ہیں رپورٹ فیصل حسین

نصیر آباد (فیصل حسین )نصیرآباد کے مختلف علاقوں سمیت ڈیرہ مراد جمالی شہربھر میں ملیریا اسپرے نہ ہونے اور موسم کی تبدیلی کے باعث زہریلے اور خطرناک مچھروں کی یلغار سے شہر بھر میں ملیریا ٹائیفائیڈ سمیت دیگر وبائی امراض پھوٹ پڑے۔ سرکاری اور نجی ہسپتال مریضوں سے بھر گئے گزشتہ کئی سالوں سے مچھر مار اسپرے نہ ہونے کی وجہ سے مچھروں کی بہتاب ہوگئی ہے محکمہ صحت حکومت بلوچستان علاقے میں جلد مچھر مار اسپرے کروانے کے اقدامات اٹھائے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے رہنماء حافظ سعید بنگلزئی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتال میں بہتر علاج نہ ہونے سے غریب مریض پریشان حال اور لاچار ہو کر رہ گئے ہیں محکمہ صحت اورمیونسپل کمیٹی کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ شہر میں مچھروں کے خاتمے کیلئے مچھرماراسپرے کریں تاکہ ضلع بھر میں مچھروں کی بہتاب اور یلغار کو کنٹرول کیا جا سکے۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں