بڑی خبر ؛؛ حکومت کا سکول فروخت کرنے کا فیصلہ——–مذید جانئے

بڑی خبر ؛؛ حکومت کا سکول فروخت کرنے کا فیصلہ——–مذید جانئے

عالمی وبا کے باعث بھارت میں 1 ہزار اسکول فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عالمی  وبا  کی وجہ سے ملک بھر کے کے-جی تا بارہویں جماعت تک کے 1000 کے قریب اسکولوں کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کےمطابق اس فیصلےسے امید یہ کی جا رہی ہے کہ ملک بھر کے 1000 کے قریب اسکول فروخت کرنے کے بعد ان سے آنے والی ساڑھے 7500 کروڑ روپے (تقریباً ایک ارب ڈالر) کی رقم کو آئندہ آنے والے 2 سے 3 سال کی سرمایہ کاری کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

بھارت میں تعلیمی انفراسٹرکچر پر کام کرنے والے ادارے ’سیریسٹرا وینچرز‘ کے اعداد و شمار کے مطابق یہ آفر پرائیویٹ بجٹ والے اسکولوں کے لیے ہے جن کے فی بچے کی زیادہ سے زیادہ سالانہ فیس 50 ہزار روپے ہے اور بھارت میں تقریباً 80 فیصد اسکول اس ہی کیٹیگری میں آتے ہیں۔

سیریسٹرا وینچرز کے ساتھ منسلک ویشال گوئل کا کہنا ہے کہ متعدد ریاستی حکومتوں کی جانب سے اسکولوں میں فیس وصولی کی حد مقرر کی گئی ہے اور اسکولوں سے یہ توقع بھی کی جا رہی ہے کہ وہ دیگر اخراجات کو برداشت کرنے کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی تنخواہیں ادا کریں جو کہ ان اسکولوں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں عالمی وبا  سے متاثر مریضوں کی تعداد 53 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ وائرس سے اب تک 85 ہزار سے زائد افراد  جان  کی   بازی  ہار  چکے ہیں۔

https://www.youtube.com/channel/UCW6kGD_AIWU3HQEZ0KOw8UQ


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں