بلوچستان ؛؛ نصیر آباد کے شارٹ لسٹ اساتذہ کی وزیراعلی اور ارباب اختیار سے درد مندانہ اپیل ۔۔۔کیا کہا جانئے

بلوچستان ؛؛ نصیر آباد کے شارٹ لسٹ اساتذہ کی وزیراعلی اور ارباب اختیار سے درد مندانہ اپیل ۔۔۔کیا کہا جانئے

محکمہ تعلیم بلوچستان طویل بندش کے بعد نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوچکا ہے سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی شدید کمی ہے شارٹ لسٹڈ امیدواروں کے تعیناتی کے احکامات جاری کئے جائیں۔ سی ٹی ایس پی امیدواران نصیرآباد کے میڈیا گفتگو

نصیرآباد ( اہم نیوز)
کیریئر ٹیسٹنگ سروس پاکستان شارٹ لسٹڈ فورم نصیرآباد کے ضلعی آرگنائزر فیصل حسین اور دیگر امیدواروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا محکمہ تعلیم بلوچستان میں طویل بندش کے بعد نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوچکا ہے سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کرام کی شدید کمی ہے شارٹ لسٹڈ امیدواران کے تعیناتی احکامات جاری کیے جائیں انہوں نے کہا طلباء وطالبات کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو اور بے روزگارامیدواروں کی بے چینی بھی ختم ہو اور جس سے سینکڑوں اسکول بند ہیں ہزاروں بچے تعلیم جیسے زیور سے محروم ہیں اور جو بچے زیر تعلیم ہیں وہ اساتذہ کی کمی کی وجہ سے معیاری تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہیں جبکہ بلوچستان حکومت اور محکمہ تعلیم کی مشینری سی ٹی ایس پی ٹیسٹ پاس امیدواروں کی تعیناتی میں انتہائی سستی کا مظاہرہ کر رہی ہے جس سے طلباء وطالبات کے تعلیمی سال متاثر اور بے روزگار نوجوانوں کی بے چینی میں شدید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نصیرآباد کے ضلعی آرگنائزر فیصل حسین اور اس کے ساتھیوں نے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا سی ٹی ایس پی شاٹ لسٹڈ امیدواران کٸی ماہ سے تعیناتی آڈرز سے محروم ہیں نصیرآباد میں ڈی آر سی پروسیس کئی ماہ سے تاخیر کا شکار ہے جس سے امیدواروں میں کافی تشویش پاٸی جاتی ہے ہم ڈی سی نصیرآباد حافظ محمد قاسم کاکڑ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصیرآباد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد ہمارے اس پروسیس کو مکمل کرکے اپروول کے لٸے بھیجا جاٸے اور اس حوالے سے ہم نصیرآبادکے ایم پی ایز اور ایم این اے صاحبان سے گزارش کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ تعاون کریں اور مزید ہم وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند ڈاریکٹر اسکولز اور سیکٹری تعلیم سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ سی ٹی ایس پی شارٹ لسٹڈ کے امیدوارون کے تعیناتی آرڈرز بحال کیے جاٸیں تاکہ جہالت اور بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہو کیونکہ بلوچستان پہلے سے تعلیم اور معاشی لحاظ سے پسماندہ ہے ہمارے پروسیس جلد از جلد مکمل کر کے ہمیں شکریہ ادا کرنے کا موقع فراہم جائے جائے۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں