میاں محمد نواز شریف کا بیانیہ ؛؛ مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی نے استعیفیٰ دے دیا ۔۔۔۔مذید جانئے

پاکستان مسلم لیگ ن کے باغی رکن پنجاب اسمبلی فیصل خان نیازی نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے،(اہم نیوز) ان کے استعفے کی تصدیق ن لیگ کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کر دی۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے ن لیگ کی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے۔عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ فیصل نیازی نے استعفیٰ اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں بیٹھ کر لکھا واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) کے ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی جنہیں بعد ازاں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے پارٹی سے نکال دیا گیا تھا جب کہ ان ارکان میں مولانا غیاث الدین بھی شامل تھے۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں