آخرکار عابد قانون کے ہتھے چڑھ گیا ؛؛ کامیابی کہاں اور کیسے ممکن ہوئی ۔جانئے

پنجاب حکومت نے سانحہ گجر پورہ کے مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری کی تصدیق کر دی، ترجمان صوبائی حکومت فیاض الحسن چوہان کی جانب سے ملزم کو قانون کے مطابق سزا دلوانے، عبرت کا نشان بنانے کا اعلان۔(اہم نیوز) تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان اور رہنما تحریک انصاف شہباز گل کی جانب سے سانحہ گجر پورہ کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کی تصدیق کر دی گئی ہے۔اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے ملزم عابد کی گرفتاری پر پنجاب پولیس کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ملزم کی گرفتاری میں کامیابی حاصل ہوئی۔ جبکہ ان کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ملزم کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ملزم کو قانون کے مطابق سز دلوائیں گے، اسے عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔واضح رہے کہ سانحہ گجر پورہ کے مرکزی ملزم عابد علی کو لاہور پولیس نے فیصل آباد میں مارے گئے چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔ پنجاب پولیس نے خفیہ اداروں کی مدد سے انٹیلی جنس اطلاعات حاصل کرنے کے بعد فیصل آباد میں چھاپہ مارا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کو سانحہ گجر پورہ کے ایک ماہ اور 2 دن کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملزم 5 مرتبہ مختلف مقامات پر پولیس کے چھاپہ مارنے پر فرار ہونے میں کامیاب رہا تھا۔
تاہم اس مرتبہ خفیہ اداروں اور پولیس کی جانب سے باقاعدہ ریکی کرنے اور موثر حکمت عملی کے تحت ملزم کو ٹریس کیا گیا اور پھر پیر کے روز فیصل آباد میں چھاپہ مار کر ملزم عابد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے بعد پولیس ملزم کو لے کر لاہور کیلئے روانہ ہوگئی۔ اس سے قبل سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے کہا کہ عابد ملہی کو جلد گرفتار کرلیں گے، ملزم کی گرفتاری میں تاخیر کی مکمل ذمہ داری لیتاہوں، جرم کا ہوجانا اور اس کو روکا نہیں جاسکا یہ ہماری ذمہ داری ہے، لیکن میں نے اس بارے میں سینے پر ہاتھ مار کرکہا تھا کہ ملزمان کی نشاندہی 48گھنٹوں میں کروں گا، تاہم 72گھنٹوں میں ہی ہم نے ملزمان کو مکمل سراغ لگا لیا تھا.یہاں واضح رہے کہ ایک ماہ قبل لاہور موٹروے پر ایک خاتون کو بچوں کے سامنے رات کے اندھیرے میں 2 ملزمان نے جنسی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔ واقعے کے چند روز بعد ایک ملزم شفقت گرفتار کر لیا گیا تھا۔ جبکہ اب دوسرا ملزم عابد ملہی بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں