بلوچستان ۔(اہم نیوز) دہشت گردوں کا حملہ ؛؛ سیکورٹی اہلکار شہد ہو گئے؛۔حملہ آور کون تھے اور شہیداء کے نام ۔۔جانئے

بلوچستان(اہم نیوز) کے علاقے اورماڑہ میں مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردوں کی فائرنگ میں 8 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 15 افراد شہيد ہوگئے۔ سیکیورٹی حکام نے واقعے کی تصدیق کردی۔جمعرات کو پیش آنے والے واقعے میں مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے آئل اینڈ گیس کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کی سیکیورٹی پر مامور 8 ایف سی اہلکار اور 7 سیکیورٹی گارڈز شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے واقعے سے متعلق تفصیلات آنا ابھی باقی ہیں۔دہشت گردی کا واقعہ کوسٹل ہائی وے پر ٹاپ کے مقام پر پیش آیا۔ دہشت گردی کے واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ حکام کے مطابق اورماڑہ سے کراچی کی طرف جانے والی تیل کی کمپنی کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔لیویز حکام کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب او جی ڈی سی ایل کے ملازمین کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی فورسز کی دو گاڑیاں ساتھ جارہی تھیں۔دہشت گردوں کے حملے میں سییکورٹی قافلے میں موجود ایک گاڑی کو بھی آگ لگ گئی۔واقعے میں زخمی ہونیوالوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔بلوچ مسلح گروپ بی آر اے ایس (بلوچ راجی اجوئی سنگر) نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی۔وزیراعظم عمران خان نے اورماڑہ حملے پر کی مذمت اور سیکیورٹی اہلکاروں اور گارڈز کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متاثرہ افراد کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حملے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی
 وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے واقعے کو افسوسناک اور بزدلانہ عمل قرار دیتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔جام کمال نے مزید کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کو ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور حملے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں صوبے دار عابد حسین، نائیک محمد انور، لانس نائیک افتخار احمد، سپاہی محمد نوید ، لانس نائیک عبداللطیف، سپاہی عمران خان، حوالدار (ر) سمندر خان، محمد فواد اللہ ، عطااللہ ، وارث، عبدالنافع، شاکر اللہ، عابد حسین شامل ہیں۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں