کوئی شریعت کے مطابق بہنوں کو جائیداد میں حصہ نہیں دینا چاہتا ۔ سپریم کورٹ

اسلام آباد (اہم نیوز)سپریم کور ٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ پتا نہیں اس ملک میں لوگ شریعت سے اتنی نفرت کیوں کرتے ہیں، کوئی شریعت کے مطابق بہنوں کو حصہ نہیں دینا چاہتا، میں نے آج تک نہیں سنا کہ کسی بھائی نے اپنی بہن کو زمین گفٹ کی ہو، بھائی تو خوش ہوتے ہیں کہ ان کو جائیداد میں دوگنا حصہ مل رہا ہے ،عدالت نے 57 کنال اراضی کے انتقال کے معاملے پر عبدالحئی کی درخواست خارج کردی ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی،درخواست گزارکے وکیل نے کہاتحصیلدار نے خود کہا کہ عورت چل کر اس کے پاس بیان دینے آئی تھی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا تحصیلدار کے دستخط تھے اس لیے اس نے اقرار کرلیا،یہ تو معجزہ کی بات ہے کہ 9 سال پرانی بات اسے یاد رہی،اگر وہ روزانہ 10 سے 20 کیسز بھی کرتا ہو گا تو اسے کیسے یاد رہا کہ یہ وہی خاتون ہے ،یاد رہے کہ 1996 میں تلہ گنگ میں بہن نے والدکی وفات کے بعد اپنی 57 کنال اراضی اپنے اکلوتے بھائی کو گفٹ کی تھی،سول کورٹ نے گفٹ کو قانونی قرار دیا تھا،ڈسٹرکٹ کورٹ نے سول کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ڈگری کر دی تھی،ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا،سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا ڈگری کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کردی ۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں