سانپ لڑکی کی ٹانگو کو لپٹ گیا ۔ ریسکیو اہلکار موقع پر پہچ گئے پھر کیا ہوا خود دیکھئے

سانپ لڑکی کی ٹانگو کو لپٹ گیا ۔ ریسکیو اہلکار موقع پر پہچ گئے پھر کیا ہوا خود دیکھئے

لڑکی کی ٹانگوں کو سانپ لپٹ گیا ۔ ریسکیو اہلکاروں نے کیسے مدد کی دیکھئے

Posted by Ahem News international on Wednesday, October 21, 2020

سڈنی: (اہم نیوز)آسٹریلیا میں اُس وقت لڑکی کو ہوشیاری مہنگی پڑگئی جب اس نے ازخود اپنی گاڑی کے نیچے سے سانپ نکالنے کی کوشش کی، پولیس نے خاتون کو بچا لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ آسٹریلوی شہر برسبین میں پیش آیا جہاں خوفناک اژدھے نے خاتون کے ایک پیر کو دبوچ لیا، سانپ نے اس انداز میں لڑکی کو جکڑا کہ اسے مدد کے لیے پولیس کو بلانا پڑگیا۔رپورٹ کے مطابق لڑکی کو اپنی گاڑی کے نیچے 3 میٹر لمبا اژدھا نظر آیا، اس نے نکالنے کی کوشش کی تو سانپ اس کے ایک پیر سے چمٹ گیا، اژدھے نے اتنی زور سے خاتون کو دبوچ رکھا تھا کہ خاتون کو شدید تکلیف محسوس ہورہی تھی۔
بعد ازاں متاثرہ لڑکی نے پولیس کو کال کی جس پر اہلکار فوری طور پر جائے وقوع پہنچے اور خاتون کو ریسکیو کیا۔ ریسکیو کے بعد کارپیٹ نامی سانپ کو جھاڑیوں میں چھوڑ دیا گیا۔
واقعے سے متعلق ویڈیو دیکھیں جس میں خاتون اہلکار لڑکی کی خیرت بھی دریافت کررہی ہیں۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں