جھنگ ۔شورکوٹ سٹی میں کرائی سمائل ہیومن رائٹس ویلفیئر فاونڈیشن کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ تین صد سے زائد مریضوں کا فری چیک اپ اور ادویات کی فراہمی

محکمہ سوشل ویلفیئر وبیت المال کی زیرنگرانی کرائی سمائل وومن رائٹس ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام یسین میڈیکل کمپلیکس کینٹ روڈ شورکوٹ سٹی میں منعقد ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا افتتاحی تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل، ڈاکٹر اشفاق احمد اسد، عشرت ناہید چوہدری، چوہدری خالد غنی سابقہ ایم پی اے، پروفیسر امتیاز حسین، ڈاکٹر ریاض نول، فرزانہ بلوچ، جاوید چوہدری، مہرغلام فرید، سہیل ارتھرکے علاوہ علاقہ کی سماجی شخصیات نے شرکت کی تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور ضرورت مند افراد کی مدد کرنا نہ صرف کار خیر ہے بلکہ ایسے مخیر وسماجی شخصیات کو حکومتی اور عوامی سطح پر انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر اشفاق احمد اسد اور پروفیسر امتیاز حسین نے 300 سے زائد مریضوں کا مفت چیک اپ اور مفت ادویات دیں


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں