بلوچستان نے جتنی ترقی اس دور میں کی اسکی کوئی مثال نہیں۔رپورٹ نبی بخش

نصیرآباد( نبی بخش بلوچ اہم نیوز )

صوبائی پارلیمانی سکریٹری برائے بلوچستان ڈپلیمنٹ اتھارٹی میر سکندر علی خان عمرانی نے کہا ہے کہ عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت ہمارا نصیب العین ہے موجودہ حکومت میں بلوچستان میں جتنے ترقیاتی کام ہونگے ماضی میں انکی تاریخ میں نہیں ملے گی وزیر اعلی بلوچستان میر جام کمال خان کی قیادت میں صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ترقی کا سفر ان شاءاللہ تعالی ایسے جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی میر غلام نبی عمرانی کی قیادت میں ملنے والے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر سکندر علی خان عمرانی نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے کیونکہ بلوچستان ایشیاء کا گیٹ وے ہے بلوچستان کی ترقی سے ہی پاکستان ترقی کرے گا سی پیک سے بلوچستان کی تقدیر بدل جائیگی اس وقت سی پیک میں شامل بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر کا کام جاری ہے جبکہ اسی منصوبے میں تعلیم اور صحت کو خصوصی اہمیت دی گئی ان کا مزید کہنا تھا جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں رکھتے عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے حلقہ انتخاب چھتر ڈیرہ مراد جمالی کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کرینگے عوامی اسکیمات حلقہ انتخاب میں بسنے والے تمام لوگوں کے ہیں۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں