عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم ہے اور یوٹرن لینے کا ماہر ہے ۔حاجی علی محمدجتک

نصیر آباد رپورٹ (نبی بخش بلوچ اہم نیوز )

پاکستان پیپلز پارٹی  بلوچستان کے صوباٸی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم ہے اور یوٹرن لینے کا ماہر ہے  موجودہ حکومت غربت ختم کرنے کی بجاٸے غریبوں کو ختم کرنے کے ایجنڈا پر عمل پر ہے یہ بات انہوں نے یہاں میڈیا کے نماٸندوں سے گفتگو  کرتے ہوٸے کہی انہوں نے کہا کہ پاکستان  پیپلز پارٹی  عوامی جماعت ہے جس کے پاس جیالے کارکنوں کا سمندر ہے اگر حکومت نے شہید بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام  کا نام تبدیل کیا گیا تو  پھر حکومت کے خلاف  دمادم مستقبل قلندر ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ  پی ٹی آٸی کی قیات چیٸرمین بلاول بھٹو زرداری کی عوامی مقبولیت سے پریشان ہے جس کی وجہ سے پی پی پی کے خلاف  انتقامی کاررواٸیوں میں مصروف ہے  انہوں نے کہا کہ پی ٹی آٸی  کی حکومت نے  الیکشن میں عوام سے جو وعدے کیٸے تھے ان میں سے ایک وعدہ بھی پوائنٹ نہیں کیا بلکہ عوام کو مہنگاٸی کے سونامی میں دھکیل دیا ہے  انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے شہید بھٹو کی قیادت میں ملک کو ایٹمی قوت اور 73 کا متفقہ آٸین دیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ عمران خان جب کنٹینر پر تھا تو بجلی کے بل جلاتا تھا اور حکومت کو چور کہتا تھا لیکن ابھی وہ آٸے روز بجلی گیس اور پیٹرول وغیرہ کی قیمتوں میں ریکاڈ اضافہ کر رہا ہے جس سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں  انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ  ن  نے اپنے دور  میں پی پی پی کو سب سے زیادہ نقصان دیا لیکن اس کے باوجود جمہوریت کی خاطر ہم   ن لیگ سمیت تمام اپوزشن جماعتوں کے ساتھ مل کر جدوجہد کرنا چاہتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ہماری تحریک چلانے سے پہلے خود ان کے مشیروں کی حماقتوں کی وجہ سے ختم ہو جاٸے گی ۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں