دو سگے بھائیوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف نیشنل پارٹی اور بی ایس او بچار کے زیر اہتمام ڈیره مراد جمالی شہر میں احتجاجی ریلی و دھرنا ۔

نصیرآباد رپورٹ (نبی بخش بلوچ اہم نیوز)

دو سگے بھائیوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف نیشنل پارٹی اور بی ایس او بچار کے زیر اہتمام ڈیره مراد جمالی شہر میں احتجاجی ریلی و دھرنا ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ خان کوٹ میں مسلحہ افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے دو سگے بھائیوں ارشادعلی  عمرانی اور ساجد علی عمرانی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف نیشنل پارٹی اور بی ایس او بچار زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔  یہ ریلی  اپنے دفتر ڈیرہ مراد جمالی  سے نکالی گئی جوکہ ڈیرہ مراد جمالی شہر کےمختلف  راستوں سے ہوتی ہوئی  پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی ریلی میں شرکاء کے ہاتھوں پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جس میں پولیس انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے ریلی سے مقتول کے ورثاء اعجاز بلوچ بی ایس او بچار کے چئیرمین حمید بلوچ جی ٹی اے نصیرآباد کے صدر مٹھا خان رند نیشنل پارٹی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے ضلعی صدور نے خطاب کرتےہوئے کہا کہ پولیس شہید کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے انکی پشت پناہی کررہی ہے اگر دو دن کے اندر اصل ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے۔اس ریلی میں کامریڈ اعجاز احمد عمرانی ، غلام سرور عمرانی، ظہیراحمد عمرانی، تاج بلوچ، حق نواز عمرانی، سلیمان خان رند، کامریڈ نادرعلی عمرانی محمد صالح ابڑو، جاگن مغیری، استاد مٹھا خان رند، حمید بلوچ ودیگر شامل تھے۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں