حمزہ گرفتار نہ ہوا پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج۔رپورٹ علی حسین محسن

شہباز شریف کی رہائش گاہ پر حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے چھاپے کے معاملے پر کارسرکار میں مداخلت سمیت 6مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیہاے ۔ مقدمہ نیب ٹیم کے ہمراہ جانے والے ڈرائیور ممتاز حسین کی مدعیت میں تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر میں ڈرائیور ممتاز حسین نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ نیب کی ٹیم کو ساڑھے 12بجے شہباز شریف کی رہائش گاہ پر حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے لیکر گئے ۔ وہاں پہنچنے پر حمزہ شہباز کے ذاتی گارڈز نے نیب ٹیم پر اسلحہ تان لیا ، مجھے زدوکوب کیا گیا اور میرے کپڑے بھی پھاڑدیے گئے ۔

تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس کی طرف سے مقدمہ زیردفعہ 506، 353، 148، 427، 186 اور 149 کے تحت درج کیا گیاہے ۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں