پاکستان پر حملہ کب ھو گاوقت بھی بتا دیا رپورٹ انصر عباس

مصدقہ اطلاعات ہیں بھارت پاکستان پر ایک اور حملے کا منصوبہ بنارہا ہے، وزیر خارجہ

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت پاکستان پر ایک اور حملے کا منصوبہ بنارہا ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنگ کے بادل اب بھی منڈلا رہے ہیں، ہمارے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ بھارت ایک اور جارحیت کا منصوبہ بنارہا ہے، یہ کارروائی 16 سے 20 اپریل کے درمیان کی جاسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت کے اس غیرذمہ داری رویے کا نوٹس لے، سلامتی کونسل کےمستقل ارکان کوصورتحال کی سنگینی سے آگاہ کیا ہے، خطے میں امن کیلئے عالمی برادری کو خاموش نہیں رہنا چاہیے


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں