بس میں خاتون کو ہراساں کرنے والے جعلی ایف آئی اے اہلکار نکلا

(بیورورپورٹ)بس ہوسٹس کو حراساں کرنے والے ایف آئی اے کے جعلی افسر کے خلاف مقدمہ درج۔
موٹر وے پولیس نے اپنے آپ کو خفیہ ایجنسی کا افسر ظاہر کر کے بس ہوسٹس کو ہراساں کرنے والے شخص کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا
تفصیلات کے مطابق مورخہ7اپریل2019 کو لاہور سے اسلام آباد آتے ہوئے ایک نجی کمپنی کی بس میں بس ہوسٹس کے ساتھ ایک مسافر کی تلخ کلامی ہوئی اور مسافر نے اپنے آپ کو خفیہ ادارے کا افسر ظاہر کرتے ہوئے بس ہوسٹس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اس صورتحال میں موٹر وے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مداخلت کی اور سواری کو بس سے اتار لیا گیا معاملے کی سنگین نوعیت کے پیش نظر موٹروے پولیس کے اعلی حکام نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی انکوائری کمیٹی کی جانب سے معاملے کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا گیا اور بس ہوسٹس کا بیان بھی قلم بند کیا گیا دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ دھمکی دینے والا ملزم کا کسی خفیہ ادارے سے کوئی تعلق نہیں اور وہ ایک ادارے میں انجینئر ہے اس شخص کے اس اقدام کو پیش نظر رکھتے ہوئے تفتیش کا دائرہ بڑھا دیا گیا اور متعلقہ ایجنسی سے رابطہ کر کے تمام معلومات فراہم کی گئی
ملزم کے خلاف اپنی جھوٹی شناخت ظاہر کرنے اور دھمکیاں دینے پر زیر دفعہ 506, 354, 170 او509 تعزیرات پاکستان کے تحت تھانہ صدر شیخوپورہ میں ایف آئی آر درج کروادی گئی ہے اور قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے
ترجمان موٹروے پولیس


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں