نورپورتھل۔سکول کی نئی عمارت عملے سے محروم وزیراعلی نوٹس لیں

نکڑو شہید روڈ کے کنارے موجود یہ لاوارث گورنمنٹ پرائمری سکول ڈیرہ اللہ داد بلوچ کی کچھ تصاویریں آپ کے سامنے موجود ہیں۔اس سکول میں بچوں کیساتھ ساتھ بچیاں بھی زیر تعلیم ہیں۔مقام حیرت ہے کہ یہ سکول کئی سالوں سے دیوار جیسی اہم اور بنیادی سہولت سے محروم ہے۔یقینا کئی ایجوکیشن آفیسرز یہاں آتے جاتے ہوں گے کیا کسی نے انکو اس دیوار کے مسئلے پر بریف نہیں کیا یا بریف کرنے کے باوجود انکی نظر میں یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔نا تو پرانے پاکستان مِیں یہ معاملہ حل ہوا اور نا نئے پاکستان مِیں حل کرانے کی کوشش کی گِئ۔چند مرلے زمین کےاور چند درختوں کے تنازعہ کی وجہ سے کئی بچوں اور بچیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رکھا ہے۔اگر مخالف پارٹی کو متبادل جگہ دے دی جاتی یا متنازعہ جگہ اور درختوں کا معاوضہ دے دیا جاتا تو میری نظر میں یہ معاملہ ایک دن میں ختم کیا جا سکتا تھا۔مگر افسوس صد افسوس ایسا کوئی بھی اقدام نہیں کیا گیا۔متعلقہ حکام، ایم این اے اور ایم پی اے صاحبان سے تھل دی بیٹھک درخواست کرتا ہے کہ معاملے کی نوعیت اورسنجیدگی کو سمجھتے ہوئے اس معاملے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔اس کے علاوہ اپنے تمام ذمہ دار میڈیا پرسنز سے بھی درخواست کی جاتی ہے کہ اس معاملے کو ہائی لائیٹ کرکے متعلقہ حکام تک پہنچانے مِیں مدد کریں۔
Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں