بیٹے نے ماں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ؛؛ بہن ؛ بھائی کا ماں کی لاش کے گرد ڈانس

نیویارک(اہم نیوز) امریکہ میں ایک بدبخت بیٹے نے ڈنر کرتے ہوئے کھانے کی میز پر ہی اپنی ماں کو سر میں گولی مار کر قتل کر ڈالا اور پھر اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ مل کر ایسا کام کرتا رہا کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق قتل کی یہ ہولناک واردات امریکی ریاست اوٹاہ میں پیش آئی ہے جہاں 23سالہ ملزم مائیک لوپیز نے کرسمس سے دو دن قبل اپنی ماں وکٹوریہ ریمریز کو ڈنر کے دوران گولی مار موت کے گھاٹ اتار دیا اور اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ ماں کی لاش کے گرد ڈانس کرتا رہا

پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ مقتولہ اپنے قاتل بیٹے اور دو بیٹیوں کے ساتھ کھانا کھا رہی تھی۔ اس نے اپنی موت سے چند لمحے قبل اپنے بدبخت بیٹے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”میں جانتی ہوں کہ تم مجھے قتل کرنے والے ہوں۔ پھر بھی میں تم سے کہنا چاہتی ہوں کہ میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں۔“ماں کی یہ بات سننے کے کچھ ہی دیر بعد ملزم نے شارٹ گن نکال کر اپنی ماں پر تان لی او راپنی 14سالہ بہن کی طرف دیکھا۔ بہن نے سر ہلا کر اسے اشارہ کیا اور ملزم نے ماں کے سر میں گولی مار دی۔ 

مائیک کی 17سالہ بہن دوڑ کر باتھ روم میں چلی گئی اور اندر سے دروازہ بند کر لیا اور وہاں سے کھڑکی کے راستے نکل کر گھر سے بھاگ گئی، جبکہ مائیک اور 14سالہ بہن ماں کی لاش کے گرد ڈانس کرتے رہے اور لڑکی اپنی ماں کے سر پر چوٹیں بھی لگاتی رہی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

17سالہ بہن نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ اس کی چھوٹی بہن ملزم کی منصوبہ بندی سے آگاہ تھی، ملزم نے اسے بھی اس وقت چرس پلا رکھی تھی۔ 

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں