لاہور۔ٹاپ 10 اشتہاری گرفتار

امیر بالاج ٹیپو ٹرکاں والے کے دو بھائیوں سمیت لاہور پولیس کو مطلوب کئی ٹاپ ٹین گرفتار

لاہور : لاہور پولیس کا اشتہاریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن۔ قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی سمیت دیگر وارداتوں میں مفرور ملزمان کو پناہ دینے والوں کے خلاف آپریشن کیا گیا، سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کی ہدایت پروسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالغفار قیصرانی۔

روپوش اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ قبضہ میں لے لیا گیا، کریک ڈاؤن کے دوران بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ اور اشتہاری ملزمان گرفتار،ایس ایس پی
انویسٹی گیشن عبدالغفار قیصرانی۔

چھاپوں کے دوران دہشت گردی و سنگین جرائم کے اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان سے3کلاشنکوف، 29رائفلیں، بندوقیں، 27پسٹل اورسینکڑوں گولیاں و کارتوس برآمد، ایس ایس پی انویسٹی گیشن۔

گرفتار ملزمان میں اقبال عرف بالی، امیر فتح ٹیپو، معصب، رمضان بٹ شامل، ملزمان میں اللہ دتہ عرف ہیرا، الیاس گجر بالی بٹ بھی گرفتار، ملزمان میں رفیق، حسنین، وارث، اعجاز ابراہیم، رانا مدثر، کاشف شامل، شہر بھر میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 97ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن۔

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز بھر پور کارروائیاں جاری رہیں گا، اشتہاریوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف زمین تنگ کر دی جائے گی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالغفار قیصرانی۔

کارروائیوں سے شہر بھر میں کلاشنکوف کلچر کا خاتمہ کیا جائے گا، بدمعاش، رسہ گیروں اور غنڈہ عناصر کی شہر میں کوئی جگہ نہیں،ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالغفار قیصرانی۔

شہر میں رہنا ہے تو مہذب شہریوں کی طرح رہا جائے، لاہور پولیس نئی قیادت کے زیر سایہ نئے ولولے اور جوش و جذبے سے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی، ایس ایس پی

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں