گوجرانوالا میں ہسپتال کی تعمیر کا معاملہ۔محترمہ یاسمین راشد نے دبنگ حکم جاری کر دیا

گوجرانوالا میں نئے ہسپتال کی تعمیر، یاسمین راشد کا ایک بلاک جون تک فعال کرنے کا حکم

لاہور: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے گوجرانوالہ میں نئے بننے والے 500 بستروں سے زائد ہسپتال کے ایک بلاک کو جون 2021 تک مکمل فعال کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے یہ احکامات محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے۔

اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ اقبال حسین خان، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی، وائس پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج گوجرانوالہ پروفیسر ڈاکٹر ندرت سہیل، ڈاکٹر فضل الرحمن، ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر وقاص فرید، چیف انجئینربلڈنگ ساجد رشید و دیگرافسران نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اجلاس میں گوجرانوالہ میں نئے بننے والے ٹیچنگ ہسپتال پر جاری پیش رفت کا جائزہ لیا۔ سپیشل سیکرٹری اقبال حسین اور چیف انجینئربلڈنگ نے صوبائی وزیر صحت کو منصوبہ پر جاری پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ میں 502 بستروں پر مشتمل نیا ہسپتال گوجرانوالہ ڈویژن کی عوام کیلئے تحفہ ہو گا۔ نئے گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کی تعمیرکیلئے درکار فنڈز ترجیحی بنیادوں پر مہیا کر دئیے گئے ہیں۔ جون 2021 تک تیار ہونے والے پہلے بلاک میں او پی ڈی سمیت میڈیسن کے تمام ڈیپارٹمنٹ قائم کئے جائینگے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی جانب تسلسل ہے۔ نیا ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ ڈویژن کی عوام کو صحت کی شاندارسہولیات فراہم کرے گا۔ نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیچنگ ہسپتال میں عوام کیلئے صحت کی ہر قسم کی سہولت موجود ہو گی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو نئے ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ پر جاری پیش رفت بارے تفصیلات سے آگاہ رکھا جا رہاہے۔ حکومت پنجاب صوبہ کے اہم اور بڑے اضلاع میں آبادی بڑھنے کے ساتھ ساتھ نئے ہسپتال تعمیر کر رہی ہے۔ سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی سربراہی میں خصوصی ٹیم ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ کی تعمیر پر جاری پیش رفت کی مانیٹرنگ کر رہی ہے۔ عوام کو صحت کے شعبہ میں بہتر سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں