حریم شاہ نے پہلے تھپڑ مارا وڈیو وائرل کی اور مفتی عبدالقوی کو تھپڑ کیوں مارا اب وجہ بھی بتا دی۔مکمل اپ ڈیٹ جانیں

کراچی: معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ جڑ دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں مفتی قوی کو تھپڑ ماردیا۔

حریم شاہ کے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ کے تھپڑ مارتے ہی مفی قوی اچانک ہڑ بھڑا کر اٹھنے لگتے ہیں۔

بعدازان حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔

حریم شاہ نے تھپڑ مارنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مفتی قوی کو انہوں نے ہی تھپڑ مارا ہے اور کیوں مارا ہے اس کا جواب بھی جلد مل جائے گا۔

کراچی:  ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتادی۔

نجی چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مفتی قومی ان کے ساتھ کافی عرصے سے ’’نازیبا‘‘ اور ’’بے ہودہ‘‘ گفتگو کررہے تھے۔ اور میں ان کی گھٹیا گفتگو برداشت کررہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کی گھٹیا گفتگو ریکارڈ کی ہے جسے سننے کے بعدہر کوئی تسلیم کرے گا کہ میں نے بالکل ٹھیک کیا۔ ان کی گفتگو اتنی گھٹیا ہوچکی تھی کہ میرا اور میری دوست کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور ہم نے مفتی قوی کو مارا۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں مفتی قوی کو تھپڑ مارنے پر کوئی شرمندگی نہیں۔ اگر ایسے مردوں کو وقت پر سبق سکھا دیا جائے تو معاشرے سے ریپ کے واقعات ختم ہوجائیں۔

ان سے جب پوچھا گیا کہ مفتی قوی اپنے بیانات اور ویڈیوز کی وجہ سے پہلے ہی شہرت رکھتے ہیں تو آپ نے انہیں اتنا بے تکلف کیوں ہونے دیا۔ ٹک ٹاکر کی جانب سے اس سوال کا جواب نہیں دیا گیا۔

قبل ازیں ٹک ٹاکر حریم شاہ کے اکاؤنٹ سے آج ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں مفتی قوی کو تھپڑ مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں پیش آیا ہے۔

ایک نجی چینل سے بات کرتے ہوئے مفتی قوی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حریم شاہ نے ان کے منہ پر تھپڑ مارا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حریم شاہ اور انہیں ایک ٹی وی چینل کے پروگرام کی شرکت کے لیے بلایا گیا تھا اور وہ کراچی کے ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے، جہاں انہیں حریم شاہ نے تھپڑ دے مارا۔

حریم شاہ نے پہلے تھپڑ مارا وڈیو وائرل کی اور مفتی عبدالقوی کو تھپڑ کیوں مارا اب وجہ بھی بتا دی۔مکمل اپ ڈیٹ جانیں” ایک تبصرہ


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں