بلاول بھٹو ذرداری کی قوم کو مبارک باد۔رپورٹ ریحان چوہدری

قوم کو مبارک ہو حکومت کی پہلی وکٹ اڑ گئی، ترجمان بلاول بھٹو زرداری

لاہور(اہم نیوز) بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفی نواز کھوکر کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت کی مزید وکٹیں بھی جلد گر جائیں گی۔چیئرمین پیپلزپارٹی کے ترجمان مصطفی نواز کھوکر نے وزیرخزانہ اسدعمر کی جانب سے وزارت چھوڑنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قوم کو مبارک ہو پی پی کے مطالبے پرحکومت کی پہلی وکٹ اڑ گئی، عمران خان حکومت کی مزید وکٹیں بھی جلد گر جائیں گی اور حکومت کی پوری ٹیم 50 اوورز سے پہلے پویلین لوٹ جائے گی۔ترجمان بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک تو کیا اپنی ٹیم اور حکومت ہی نہیں سنبھال پا رہے، سلیکٹ وزیراعظم سے نہ معیشت چل رہی ہے اور نہ خارجی امور چلا پا رہے ہیں، عمران خان نے ملک کو بدترین بحرانوں میں دھکیل دیا ہے، معاشی بحران کے بعد ملک میں گورننس کا بدترین بحران پیدا ہو گیا۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں