ادویات مہنگی کرنے والوں کی شامت آ گئی نیب ان ایکشن۔

 اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

اہم نیوز کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاویداقبال نے ادویات کی قیمتوں میں اضافےاورمبینہ کرپشن الزامات کانوٹس لے لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو معاملے کی تحقیقا ت کاحکم دیدیا۔
چیئرمین نیب نے تحقیقات میں ادویات کی قیمتوں میں اچانک اضافے سمیت معاملے کے تمام پہلوؤں کے جائزہ نے کی  ہدایت کی اور ذمہ داران کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کا بھی حکم دیا۔

واضح رہے کہ قیمتو ں میں بے تحاشا اضافہ سے ادویات عام آدمی کی پہنچ سے نہ صرف دور بلکہ مارکیٹ میں بھی دستیابی ناپید ہوگئی ہے۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں