جھنگ۔شہر کی صفائی اولین ترجیح ھے ۔عبدالروف

باتسلیمات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محکمہ تعلقات عامہ حکومت پنجاب جھنگ۔
ہینڈ آﺅٹ
راﺅ شکیل احمد
3 مارچ 2019
جھنگ( ) حکومت پنجاب کی ہدایات پر شہر بھر میں صاف ستھرا جھنگ مہم بھرپور انداز میں جاری ہے ۔اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر عبدالرﺅف اعوان نے گزشتہ روز صفائی ستھرائی کے عمل اور انتظامات کی چیکنگ کی ۔ اسسٹنٹ کمشنر عبدالروف اعوان نے مختلف علاقوں میں جاری صفائی کے حوالہ سے مانیٹرنگ کے دوران عملہ کو وارننگ جاری کیں کہ صفائی مہم میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ عملہ وقت کی پابندی یقنئ بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کےلئے مثالی اقدامات کیئے جا ر ہے ہیں جس کی بدولت شہر کی سڑکیں ، گلیاں اور محلوں میں بھرپور صفائی واضح ہو گی اور شہریوں کا آلودگی سے پاک ماحول میسر ہوگا۔ اس موقع پر انہوں نے صفائی ڈیوٹی پر مامور عمہ کی حاضری چیک کی اور ہدایت کی نشیبی علاقوں میں پانی کی نکاسی کا بندوست کیا جائے تا کہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
جھنگ ( ) چیئر مین ضلع کونسل نوا ب بابر علی خان سیال نے موضع گھمن ما ڑی بستی اسلام میں سولنگ کی تعمیر کے افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوامی ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع کے دوردرازدیہی علاقوں میں منصوبوں کا آغاز کر دیا ہے جن پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیزتک بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ان علاقوں کی عوام کو براہ راست سہولیات میسر ہونگی۔جبکہ ترقیاتی منصوبوں کے تکمیل کے مراحل کے دوران کام کے معیار کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عوامی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کا مشن ہے اور جلد ہی عوام تبدیلی محسوس کریں گے۔ ان مثبت اقدامات سے عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا۔ چیئرمین ضلع کونسل نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام جلد مستفید ہونگے۔ افتتاحی تقریب میں معززین علاقہ کی بڑی کثیر تعداد موجود تھی۔
جھنگ( )محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے شہری دفاع کے حوالہ سے تعلیمی اداروں میں تربیتی پروگراموں کاآغاز کردیا گیاہے ۔ تربیتی پروگراموں کے دوران ہنگامی حالات سے نمٹنے کےلئے طلبا ءکو فرسٹ ایڈ سے متعلق تربیت جبکہ تخریب کاروں اور سماج دشمن افراد پر کڑی نظر رکھنے کے حوالہ سے خصوصی لیکچرزبھی دیئے جارہے ہیں۔شیڈول کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول جھنگ صدراور گورنمنٹ حسینہ ہائی سکول میں شہری دفاع کی تربیت دی گئی۔ جس میں ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس عبدالستارنے بتایا کہ طلباءتربیت حاصل کرکے تنظیم شہری دفاع میں شامل ہو کر انسانیت کی خدمت کریں ۔ انہوں نے بتایا کہ شیڈول کے مطابق 4مارچ کو گورنمنٹ ہائی سکول ایم بی ریل بازار، 5مارچ کو گورنمنٹ ہائی سکول کالج روڈ ، گورنمنٹ ہائی سکول جھنگ سٹی میں 6مارچ اور گورنمنٹ ہائی سکول کمپرہنسیو ماڈل میں 7مارچ کو شہری دفاع کی تربیت دی جائیگی جس میں نویںاور دسویں کلاس کے طلباء شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے طلباءبڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
جھنگ ( )ریسکیو 1122 جھنگ کی ماہ فروری کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین نے بتایا کہ پورے ماہ فروری میں ریسکیو 1122جھنگ کنٹرول روم میں موصول ہونے والی کالز کی تعداد 24123تھیں جن ایمرجنسیز کالز پر ریسکیو جھنگ نے رسپانس کیا ان کی تعداد 2272تھیں ایسی کالز جن کا ریسکیو سروس سے کوئی تعلق نہیں ایسی غیر متعلقہ کالز کی تعداد 6135 مس اور ڈسٹربنگ کالز8061، معلوماتی کالز7468 اور رونگ کالز کی تعداد 187تھیں۔
ماہ فروری کی رپورٹ کے مطابق ضلع جھنگ میں جن 2272کالز پر ریسکیو جھنگ نے رسپانس دیا ان ایمرجنسیز میں روڈ ٹریفک حادثات 523تھے ان روڈ ٹریفک حادثات میں جائے حادثہ پر ریسکیو اہلکاروں نے 488افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دے کر مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا۔ان کے علاوہ 1469میڈیکل پیشنٹ کو بھی ہسپتالوں میں شفٹ کیا۔ ضلع جھنگ میں ماہ فروری میں آگ لگنے کے 20واقعات رپورٹ ہوئے جن پر ریسکیو جھنگ کی فائر وہیکلز نے بھرپور رسپانس دیا اور ریسکیورز نے نہایت مہارت سے آگ کو کنٹرول کر کے لاکھوں کاسامان نقصان ہونے سے بچایا ۔ کرائم ایمرجنسیز کی تعداد 45تھیں، مختلف وجوہات کی بنا پر بلڈنگ گرنے کی اور تعمیر کے دوران ریت میں دب جانے والے 2افراد کو باہرنکالا ۔ اس کے علاوہ متفرق ایمرجنسیز کی تعداد213تھیں۔
پورے ماہ فروری میں ٹریفک حادثات ، میڈیکل اور متفرق ایمرجنسیز میں 2330افراد کو ریسکیو کیا جن میں 449افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی اور1814افراد کو ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کیا گیا اورمختلف ایمرجنسیز میں 67افراد جاں بحق ہوئے۔ ماہ فروری میں بھی ریسکیو1122جھنگ نے اپنی روایت کو برقرار رکھا اور ایمرجنسیز میں اپنے رسپانس ٹائم کو برقرار رکھا جس کے مطابق ایوریج رسپانس کال پرڈے 81.14، روڈ ٹریفک حادثات اور میڈیکل ایمرجنسیز میں ایوریج رسپانس ٹائم 6.45اور فائر ایمرجنسیز میں ایوریج رسپانس ٹائم 5.06رہا۔
ریسکیو1122جھنگ نے محفوظ معاشرے کے قیام کے لئے جو بیڑہ اُٹھایا ہے اس کے تحت پورے ماہ میں اسکولز، کالجز،یونین کونسلز، سرکاری ادارے اور نجی اداروں میں کمیونٹی سیفٹی کی ورکشاپ کروائی اور رضاکاروں کی رجسٹریشن کی اور کمیونٹی ایکشن فار ڈزاسٹرر کی ٹریننگ کروائی گی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین نے ماہانہ ٹیسٹ بھی لیا اور ہیڈتریموں میں تعمیر کے دوران ریت میں پھنسے ہوئے مزدورں کونکالنے کے آپریشن کی خود نگرانی کی اور پورے ماہ میں اچھی کارگردی دکھانے والے ریسکیورز کی حوصلہ آفزائی بھی کی ۔
Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں