اسلام کی توہین بڑی گرفتاری ھوگئی۔

پولیس نے ایک غیر مُلکی بزنس مین کو مذہب اسلام کے بارے میں توہین آمیز کلمات ادا کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔ استغاثہ کی جانب سے ملزم پر توہین مذہب اور امتیازی سلوک روا رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں اور ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس واقعے کے مُدعی 40 سالہ مصری الیکٹریشن نے بتایا کہ اُس کی ملزم سے ایک سال قبل ملاقات ہوئی تھی جو کہ اُس کا ہم وطن ہے۔
میں نے اُسے ایک دوست کو امارات میں رہائشی ویزہ پر بُلانے کی خاطر13ہزار درہم کی رقم دی۔ تاہم جب میرا دوست امارات آیا تو مصری بزنس مین نے اُس کا ویزہ منسوخ کر دیا۔ جس پر میرے دوست اُس کے خلاف منسٹری آف ہیومن ریسورسز اینڈ اماراتائزیشن میں شکایت درج کرا دی۔
میں اور میرے دوست نے ملزم سے ملاقات کی اور اُس سے پُوچھا کہ کس وجہ سے اُس نے میرے دوست کا رہائشی ویزہ منسوخ کیا تھا، حالانکہ اُس نے اس مد میں رقم بھی وصول کر لی تھی۔
بس اتنا پُوچھنے پر ہی میرا ہم وطن بزنس مین غضب ناک ہو گیا۔ اُس نے مجھے تو گالیاں دیں ساتھ ساتھ اسلام کے بارے میں غیر مناسب باتیں کی۔ جس پر میں نے اُس کے خلاف الرشیدیہ کےپولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرا دیا۔ مُدعی کے دوست نے بھی عدالت میں اس بیان کی تصدیق کی۔عدالت میں ملزم کے خلاف توہین مذہب کا الزام ثابت ہو چکا ہے اور 19 مئی 2019ءکو اُسے سزا سُنائے جانے کا قومی امکان ہے


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں