سیکرٹریز یونین کونسلز کا اجلاس ۔رپورٹ یوسف تبسم

جھنگ(بیورو رپورٹ)گذشتہ روز تہذیب ریسٹور نٹ میں آل پنجاب سیکر ٹریز یونین کو نسلز ایسوسی ایشن ضلع جھنگ کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس کی سر پرستی آل پنجاب سیکر ٹریز یونین کونسلز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس پریذیڈنٹ فخر شہزاد جبکہ صدارت کے فرائض آل پنجاب سیکر ٹریز یونین کونسلز ایسوسی ایشن ضلع جھنگ کے صدر محمد افضل خان بلوچ نے سر انجام دئے ،مذکورہ اجلاس میں آل پنجاب سیکر ٹریز یونین کو نسلز ایسوسی ایشن کے چئیر مین پنجاب سجاد حسین علوی نے بطور چیف گیسٹ شمولیت کی_اجلاس میں وحید خان،سہیل عامر،چوہدری فیصل کے علاوہ کثیر تعدادمیں سیکرٹریوں نے بھر پور شرکت کی ،اجلاس میں سیکرٹریوں کو درپیش مسائل پر مفصل بات چیت کی گئی اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ سیکرٹریوں کو 16 گریڈ میں ترقی دی جائے ،سروس رولز پوسٹنگ کیا جائے اور سیلری بذریعہ اکاونٹس آفس دئے جانے کی بھی منظوری دی جائے ،اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ مذکورہ معاملہ کی بابت سمری گورنر پنجاب کے پاس موجود ہے جسے جلد از جلد منظور کی جائے ،بعد میں آئے ہوے مہمانوں اور سیکر ٹریوں کی کھانے سے خاطر تواضع کی گئی

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں