بڑاحکم آگیا پلاسٹک شاپنگ بیگ پر پابندی عائدکردی گئی

کوئٹہ (اہم نیوز)ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن میر فاروق لانگو کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں پلاسٹک کے 12 گودام سیل کردیے گئے ہیں، پلاسٹک بیگ کی خرید و فروخت کرنے والوں کو دو ماہ کا وقت دیا گیا تھا جس کی مدت ختم ہوگئی۔ 
ایڈمنسٹریٹر  کوئٹہ کا کہنا ہے کہ آج سے شہر میں ماحول دوست ‘بائیو ڈی گریڈیبل’ پلاسٹک شاپرز متعارف کرائے جارہے ہیں جب کہ نجی شعبے میں بائیو ڈی گریڈیبل پلاسٹک مینوفیچرنگ پلانٹ نے کام شروع کردیا ہے۔
شہر میں ماحول دوست ‘بائیو ڈی گریڈیبل’ پلاسٹک شاپرز متعارف۔ فوٹو: فائل
فاروق لانگو کے مطابق بائیو ڈی گریڈیبل شاپنگ بیگز کے سوا دوسرے شاپرز کے استعمال کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اور پلاسٹک شاپنگ بیگ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔
ایڈمنسٹریٹر فاروق لانگو کا مزید کہنا تھا کہ تاجر بائیوڈی گری ڈیبل پلاسٹک شاپروں کے علاوہ دوسرے پلاسٹک نہ خریدیں، بائیو ڈی گریڈیبل پلاسٹک ماحول دوست ہے جو کچھ عرصے بعد خود بخود ختم ہوجاتا ہے۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں