مونس الہی نے پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کو تباہی قرار دے دیا

مونس الہی نے پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کو تباہی قرار دے دیا

لاہور(ثوبیہ تبسم)مونس الہی نے پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کو تباہی قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا خیبر پختونخوا کا بڑے صوبے سے موازنہ نہیں کرسکتے، انتظامی اخراجات 6 گنا بڑھ جائیں گے۔پنجاب میں حکومت کے اتحادی مونس الہی بلدیاتی نظام کے خلاف سامنے آگئے۔ ق لیگ کے رہنما مونس الہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا 4 ہزار یونین کونسلز، 24 ہزار ویلیج کونسلز اور پنچائیت بھی ہو گی، انتظامی اخراجات میں 6 گنا اضافہ ہو جائے گا، نئے بلدیاتی نظام میں سالانہ 8 ارب تنخواہوں کی مد میں جائیں گے۔مونس الہی کا کہنا تھا پنجاب اور خیبرپختونخوا کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا، دونوں صوبوں کی آبادی میں بڑا فرق ہے، تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا کا فارمولہ کاپی پیسٹ نہیں کرنا چاہیے، اس حکمت عملی کو دوبارہ سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں