تھانےکاایس ایچ او صحافت کادلدادہ نکلا۔کیک کاٹ دیا مگر کیوں۔رپورٹ انصرعباس

اٹھارہ ہزاری(اہم نیوز) ڈی پی او جھنگ لیاقت علی ملک کی ہدایت پر صحافت کے عالمی دن کے موقع پر ایس ایچ او تھانہ اٹھارہ ہزاری چوہدری نویدپہلوان کیطرف سے اٹھارہ ہزاری کے صحافیوں کی دعوت۔صحافیوں کے ساتھ ملکر کیک کاٹا۔تفصیل کے مطابق آج صحافیوں کے عالمی دن کے موقع پر ڈی پی او جھنگ لیاقت علی ملک کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ اٹھارہ ہزاری چوہدری نوید پہلوان نے تحصیل اٹھارہ ہزاری کے صحا فیوں کیلئے نواحی علاقہ منیر آباد میں دعوت کا احتمام کیا اس موقع پر ایس ایچ او اور صحافیوں نے ملکر کیک کاٹا اور بعد ازاں کھانا کھایا۔نوید پہلوان نے خطاب کرتے ہو ئے اس موقع پر کہا کہ متعدد صحافی ملک کی تعمیر و ترقی،فلاح،کرپشن کے خاتمہ و دیگر اہم فلاحی امور سر انجام دیتے ہوئے اپنی جانیں تک قربان کر چکے ہیں یہ ملک کی آبادی کے انتہائی قابل احترام اور حسا س طبقہ کے لوگ ہیں۔انکی بدولت عوام تیزی سےشعور کی منزلیں طے کر رہی ہے جس سے پاکستان کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں صحافیوں کی قربانیوں سے بلا شبہ کوئی بھی شخص انکار نہیں کر سکتا۔اس موقع پر شعیب بخاری،سید نوید،رانا افتخار،محمد حسین،رانا حسن ،راو عمر،ناصر واہلہ و دیگر صحافی موجود تھے۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں