چارمئی کو فائر فائٹرز کی قربانیوں کی یاد میں انٹرنیشنل طور پر منایا جاتا ھے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین*

پنجاب ایمرجنسی سروس
ریسکیو 1122 جھنگ
بتاریخ 04 مئی 2019

4  مئی کو فائر فائٹرز کی قربانیوں کی یاد میں انٹرنیشنل طور پر منایا جاتا ھے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین

جھنگ۔ عزت ماب ڈی جی ریسکیو 1122 رضوان نصیر کی ہدایت پر 4 مئی کو فائر فائٹرز ڈے کے طور پر منایا جا رھا ھے یہ دن ان عظیم ہیروز کی یاد میں منایا جاتا ھے جنہوں نے فائیر فائیٹنگ کے دوران عوام کی جان و مال کا تحفظ کرتے ہوے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے تاریخ رقم کی ھے  

اس دن کی مناسبت سے ریسکیو 1122 جھنگ آفس میں فائر فائٹنگ آلات کی نمائش کے لیے سٹالز لگائے گئے۔ اس کے علاوہ ایک آگائی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں ریسکیو 1122 اہلکاروں کے علاوہ ریسکیو رضا کاروں اور سول سوسائٹی بھی شامل تھی واک ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین کی زیر نگرانی نکالی گئ۔
لوگوں میں آگائی پمفلٹ تقسیم کئے گئے

اس ریلی کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین نے ریسکیورز اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ فائر فائٹرز وہ عظیم ہیروز ھیں جو جلتی آگ کے شعلوں میں مسکراتے ھو داخل ھو جاتے ھیں ان ہیروز کا کام اس وقت شروڈ ھوتا ھے جب سب لوگ آگ سے ڈر کر باہر بھاگتے ھیں تو یہ ہیروز ان کی جان و مال بچانے کے لیے آگ سے ٹکرا جاتے ھیں آج کا دن ان عظیم ہیروز کی یاد میں منایا جاتا ھے ہم اپنے ان ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے جو دوسروں کی خوشی اور راحت کے لیے اپنا آپ قربان کر دیتے ھیں
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے اپنے بیان میں بتایا کہ ریسکیو1122 کے ان عظیم ہیروز کو سلام پیش کرتے ھیں جنیوں نے آگ میں لوگوں کی جان بچاتے ھوئے اپنے آگ کو آگ کے سپرد کر کے جام شہادت نوش کیا۔

آج یوم عہد کا دن ھے کہ ہم فائر سیفٹی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گئے اور اپنے گھروں آفس اور دکانون میں فائر سیفٹی کو مد نظر رکھیں گئے۔
آخر میں ریسکیو 1122 کے شہید فائر فائٹرز کے لیے دعا کروائی گئے

اعتماد احمد میڈیا کوآرڈینیٹر جھنگ


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں