جہانگیرخان ترین اور شاہ محمود قریشی فارغ۔بڑی تبدیلی آ گئی

اسلام آباد (اہم نیوز) تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی اورجہانگیرترین اپنی لڑائی کی وجہ سے عمران خان کی نظر میں نیچے گئے ہیں ، جہانگیر ترین اب بھی عمران خان کی ضرورت ہیں لیکن ہر فیصلے میں اب وہ شریک نہیں ہوتے ۔ جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ عمران خان کے اردگرد غیر منتخب لوگوں کی گرفت مضبوط ہے ، یہ بھی سناہے کہ پرنسپل سیکرٹری ہی کابینہ کے ارکان کا وزیر اعظم سے ملنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین اپنی لڑائی کی وجہ سے عمران خان کی نظر میں نیچے گئے ہیں ، جہانگیر ترین اب بھی عمران خان کی ضرورت ہیں لیکن ہر فیصلے میں اب وہ شریک نہیں ہوتے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کاماضی یہ بتاتاہے کہ وہ جس سے مطمئن نہ ہوں ، اس کو ہٹانے میں دیر نہیں لگاتے ، پنجاب میں یہ مذاق بناہواہے کہ وزیر اعظم چیک کرتے ہیں کہ تین ماہ کس سیکرٹری کوپورے ہوگئے ہیں لیکن ایسے مسئلہ یہ ہوتاہے کہ اس طرح ٹیم نہیں بن پاتی اورنہ ان میں اعتماد آتاہے ۔ دوسری جانب وفاقی کابینہ میں رد و بدل کے بعد اب پنجاب کابینہ کے اراکین کو بھی سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنی گورننس اور کارکردگی کو بہتر کریں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت کو فالو کرتے ہوئے پنجاب کابینہ کو پرفارمنس بہتر کرنے اور گورنس کے معاملات درست کرنے کے لئے متحرک رول ادا کرنے کی سخت ہدایت اورپرفارمنس کی بنیاد پر وزارتوں سے ہٹائے جانے اور محکمے تبدیل کرنے کی وارننگ بھی دے دی گئی ہے۔ذرائع نے دسویں کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کابینہ اراکین کو وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کو سختی سے فالو کرنے کا کہا ۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں