بڑی خبرشیخ رشید نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیارپورٹ نیلم ناز

لاہور(نیلم ناز) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے2میگاپراجیکٹ کے بعد سیاست سے ریٹائرڈ ہونے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ نالہ لئی ایکسپریس اور ایم ایل ون مجھ سے بن جائیں،پھر سیاست سے ریٹائرڈ ہوجاؤں گا، لال حویلی کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا ، تاکہ مرنے کے بعد کوئی میرا نام باقی رہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار حلف نہیں اٹھائے گا ، ان کے بارے میں ایسے ہی افواہیں چل رہی ہیں۔

انہوں نے ایک سوال پر”چوہدری نثار وزیراعلیٰ پنجاب بننے والا ہے“کے جواب میں کہا کہ ایک لاکھ اندھے ملکر بھی راستہ نہیں دکھا سکتے، اللہ نے مجھے آنکھیں دی ہیں، میں لوگوں کی باتوں پر جاتاتوشیخ رشید نہ ہوتا۔ شیخ رشید نے کہا کہ جب میں نے کہا تھا وہ تحریک انصاف میں شامل ہوجاتا تو آج وزیراعلیٰ پنجاب ہوتا، کیونکہ تحریک انصاف کے پاس کوئی بندہ ہی نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ شہر کی تین خوبصورت عورتیں ہوتی تھیں،تینوں مجھ سے پیا رکرتی تھیں۔اس لال حویلی کو کوئی خریدتا نہیں تھا، کوئی کہتا تھا یہاں جن رہتے ہیں، کسی کی روح رہتی ہے ۔ لیکن میں نے یہ لال حویلی کوڑیوں کے بہاؤ خریدی ۔ اب میں نے اس کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ تاکہ میرے مرنے کے بعد کوئی تومیرا نام باقی رہے۔ انہوں نے کہا کہ نالہ لئی ایکسپریس اور ایم ایل این ون بن جائے تو سیاست سے ریٹائرڈ ہوجاؤں گا۔
مزید برآں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے خیبر پختونخوا کے وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے اسلام آباد میں ایک اہم ملاقات کی۔اس موقع پر دونوں وزراء کے مابین باہمی دلچسپی کے امور سمیت خیبر پختونخوا میں پاکستان ریلوے کی خدمات اور مختلف منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑانے خیبر پختونخوامیں سیاحت اور تجارت کے فروغ کے لئے ریلوے کی اہمیت کے بارے میں وفاقی وزیر کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں ریلوے کو تاریخی حیثیت حاصل رہی ہے۔
وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح وبہبود اور صوبے کی ترقی کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے ریلوے سے متعلق صوبائی حکومت کے تمام مطالبات سے اتفاق کیا اوریقین دلایا کہ پاکستان ریلوے خیبرپختون خوا میں اپنی خدمات کو بہتر بنانے کے لئے تمام تروسائل بروئے کار لائے گی۔انہوں نے کہا کہ طورخم تا پشاورتاریخی ریلوے لائن کی بحالی اور تعمیر پر کام کی رفتار کو تیز کرکے اس کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ 


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں