مفتی منیب الرحمان نے فواد چوہدری پر برس پڑے کرارہ جواب دے دیا

کراچی(اہم نیوز)چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اسلامی کلینڈر بنانے سے متعلق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے بیان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔  
کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری نظام سے لاعلم ہیں، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اجلاس محکمہ موسمیات میں ہوتا ہے، کبھی بھی ایسا نہیں ہوتا کہ کھلے آسمان میں چاند نظر نہ آتا ہو۔
ہر سال چاند کو لے کر پیدا ہونے والا تنازعہ ختم ہوجائے گا: فواد چوہدری
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری نے کلینڈر بنانے کی بات کی ہے، اگر اعلان کردیں تو انہیں ملک بھر سے ماہرین 100 سال کا کیلنڈر بھی بنا دیں گے اور ان کے لیے جلسہ عام کا بھی انتظام ہوجائے گا کہ وہ اپنا شوق تقریر پورا  کرلیں۔ 
ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی تھی کہ دین کے معاملات پر جو متعلقہ وزیر ہیں، وہ بات کریں، ہر وزیر دین کی حساسیت کو نہیں سمجھتالہٰذا انہیں دینی معاملات پر تبصرہ کرنے کا فری لائسنس نہیں ملنا چاہیے۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک کمیٹی قائم کردی ہے جس کے بعد ہر سال چاند کو لے کر پیدا ہونے والا تنازعہ ختم ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین پر مشتمل ایک 5 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو آئندہ 10 سالوں کے لیے چاند، عیدین، محرم اور رمضان سمیت دیگر اہم کلینڈر کی تاریخ کا کلینڈر جاری کرے گی۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں