احتساب عدالت کےجسٹس سید نجم الحسن اب علیم خان اور شریف برادران سمیت کی کیس کی سماعت نہ کر سکیں گے

لاہور (بیورو رپورٹ) شریف فیملی، علیم خان ،خواجہ برادران سمیت اہم سیاسی شخصیات کیخلاف میگا کرپشن کے مقدمات کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج نجم سید الحسن بخاری پرسوں ریٹائر ہو جائیں گے۔گذشتہ روز انکی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے انکے اعزاز میں ساتھی ججز اور سٹاف کی جانب سے سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں احتساب عدالت کے جج جواد الحسن اور محمد وسیم اختر، رجسٹرار احتساب عدالت ذیشان اکبر ، سٹینو گرافر محمد اقبال ،ریڈر شہباز انور، عامر، ارشاد ایوب اور فیصل بخاری سمیت دیگر نے شرکت کی۔ساتھی ججز اور سٹاف کی طرف سے سید نجم الحسن کو الگ الگ یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئیں۔ساتھی ججز نے کہا کہ انہوں نے دوران سروس اعلی فیصلے کئے ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ سید نجم الحسن نے ساتھی ججز اور سٹاف کی محبتوں کو سراہا۔احتساب عدالت کے جج پرسوں 7 مئی کو اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بلدیاتی ادارو ں کی تحلیل کے بعد پنجاب بھر میں ایڈمنسٹریٹرزنے چھٹی کے روزچارج سنبھال لیا اور ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر کمشنرز،ڈپٹی کمشنرزاور اسسٹنٹ کمشنرز ایڈمنسٹریٹر مقررکر دیئے گئے جبکہ سیکرٹری بلدیات پنجاب کیپٹن (ر) سیف انجم نے بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور سمیت 9 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں کمشنرز جبکہ 25 اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز ایڈمنسٹریٹرز تعینات کردیئے گئے۔ کمشنر لاہور ڈویژن ڈاکٹر ڈاکٹر مجتبی پراچہ نے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کا چارج بھی سنبھال لیا۔لاہور سمیت صوبہ بھر کی 3100یونین کونسلز میں ضلعی ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ایڈمنسٹریٹر کے فرائض انجام دینگے۔ علاوہ ازیں تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں موجود میونسپل کارپوریشنز میں کمشنرز جبکہ میونسپل کارپوریشنز سیالکوٹ اور گجرات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (ریونیو) اور میونسپل کارپوریشن مری میں اسسٹنٹ کمشنر کو ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا ہے۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں