سندھ ہائی کورٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی کتاب ’’گیم چینجر‘‘ پر پابندی لگانے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔

سندھ ہائی کورٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی کتاب ’’گیم چینجر‘‘ پر پابندی لگانے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔
شاہد آفریدی کی کتاب کےخلاف درخواست عبدالجلیل مروت ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں لیجنڈ بیٹسمین جاوید میانداد کیلئے ’’چھوٹا آدمی‘‘ کا لفظ استعمال کیا، جبکہ وقار یونس جیسے عظیم باؤلر کو ’’اوسط معیار کے کپتان اور بدترین کوچ‘‘ قرار دیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ گوتم گھمبیر کیلئے ’’سڑیل‘‘ جیسے نامناسب، غلط اور بدنامی والے الفاظ کا استعمال کرکے کرکٹ کے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچایا، شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں گیم اور فین کو تکلیف پہنچائی۔
درخواست گزار کے مطابق شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں اپنی عمر 1975 ظاہر کی ہے، جبکہ آئی سی سی، پی سی بی اور دیگر اداروں نے 1996 میں شاہد آفریدی کو 16 سال کا تیز ترین سینچری بنانے والا ریکارڈ ہولڈر ظاہر کیا تھا۔ عدالت میں آکر ثبوت دے کیونکہ 1975 کے حساب سے تو آفریدی کی عمر 20 یا 21 سال بنتی ہے نہ کہ 16 سال۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ شاہد آفریدی اور وجاہت سعید خان کو کتاب کی اشاعت سے روکا جائے، جبکہ کتاب میں جاوید میانداد، وقار یونس اور گوتم گمبھیر کے خلاف تضحیک آمیز الفاظ نکالے جائیں


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں