ڈی سی ان ایکشن ہسپتال اور رمضان بازار پہنچ گئے

باتسلیمات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محکمہ تعلقات عامہ جھنگ ،حکومت پنجاب
ہینڈ آﺅٹ
راﺅ شکیل احمد / محمد الیاس
07 مئی2019ئ
جھنگ( )ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے حوالہ سے اچانک دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی سمیت ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے ان سے علاج معالجہ،ڈاکٹرز کی طرف سے باقاعدگی سے چیکنگ اور دیگر طبی سہولتوں سے متعلق بھی دریافت کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کے دباﺅکے پیش نظر بہترین انتظامی حکمت عملی اختیار کریں تاکہ علاج کے لئے رجوع کرنے والے کسی مریض کو شکایت پیدا نہ ہو۔ ڈپٹی کمشنرنے ہدایت کی ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کی اعلیٰ ترین کارکردگی اور عمدہ نظم ونسق برقرار رکھنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اس سلسلے میں قائمہ ہدایات وطریقہ کار پر مکمل عملدرآمد کویقےنی بنائیں۔انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز اور شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ مریضوں کو ہر لحاظ سے ہسپتال کی کارکردگی پرمطمن ہونا چاہیے۔انہوں نے ڈاکٹرز وسٹاک کی حاضری،ادویات کی دستیابی اور فراہمی کے تمام ریکارڈ کو بھی چیک کیا اور طبی مشینری کی ورکنگ حالت کاجائزہ لیتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کوعام مریضوں تک پہنچانے میں کوئی کمی باقی نہیں رہنی چاہیے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔
جھنگ( )ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے ماڈل رمضان بازارسیٹلائیٹ ٹاون کا اچانک دورہ کیا۔ انہوںنے رمضان بازار میں آٹا، چینی ، گھی سمیت دیگر اشیائے کے سٹالز کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں لگائے گئے رمضان بازاروں میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائیگا۔ حکومت کی ہدایت کے مطابق عام مارکیٹ کی نسبت سستے رمضان بازاروں میںآٹا چینی پر خصوصی سبسڈی فراہم کی گئی ہے جبکہ روزمرہ استعمال کی اشیائے خوردونوش کا سٹاک بھی یقینی بنایا گیا ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ڈپٹی کمشنر نے انچارج رمضان بازار کو ہدایت کی کہ بازار میں صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیںتاکہ شہری پرامن ماحول میں خریداری کر سکیں۔ رضاکار اس امر کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی شخص بغیر تلاشی رمضان بازار میں داخل نہ ہو۔ اس حوالہ سے بازاروں میں شکایات سیل بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی شکایت کی صورت میں رابطہ کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں سبزی و فروٹ کے سٹالز بھی چیک کئے اور انتظامیہ کو ہدایت کی رمضان بازار میں بہتر کوالٹی کے پھل اور سبزیاںفروخت کےلئے رکھی جائیں ۔ اشیائے خوردونوش و فروٹ و سبزی کی کوالٹی پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنرنے مختلف پیک اشیاءکے وزن بھی چیک کئے۔اس موقع پر انہوںنے رمضان بازار میںآنے والے شہریوں سے دستیاب سہولیات بارے معلومات بھی لی۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں