جھنگ پولیس کی طرف سے سالانہ عرس دربارحضرت شاہ جیونہ پرسکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے

جھنگ پولیس کی طرف سے سالانہ عرس دربارحضرت شاہ جیونہ پرسکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے
عطاء الرحمان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ نے دربار شاہ جیونہ کا دورہ کیا۔ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔حضرت شاہ جیونہ پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔سکیورٹی پلان کے تحت سالانہ عرس دربار حضرت شاہ جیونہ پر 02ڈی ایس پی،03 انسپکٹرز،41 اپر سباڈینیٹ،26 ہیڈکنسٹیبلان،226 کنسٹیبلان اور 16 لیڈی کنسٹیبلان (کل316) پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے جنہیں PQR فورس کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔اس دوران ایلیٹ کی 04ٹیمیں اور QRFکی 02 ٹیمیں مسلسل گشت کریں گی اور کسی بھی غیر معمولی سر گرمی پر فوری و مناسب کاروائی عمل میں لائیں گی۔ تمام پروگراموں کی ویڈیوریکارڈنگ کیمروں کی ذریعے مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔دربار کے داخلی و خارجی راستوں پرCCTVکیمرہ جات بھی نصب کئے گئے ہیں۔ دربار کے داخلی راستوں کو خاردار تار سے بند کرکے باہر سے آنے والے شرکاء و زائرین کی شناخت اور تلاشی کو یقینی بنانے کے بعد انہیں داخل ہونے دیا جائیگا۔اس دوران پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ساتھ ولنٹئر، مقامی تنظیموں کے رضا کاران اور سکاؤٹس اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔ ضلع کا امن ہم سب کے لئے ضروری ہے لہذا عوام کی اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ ضلع میں امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے ضلعی پولیس سے بھر پور تعاون کیا جائے۔ پولیس کے ساتھ بطور سکیورٹی ایسے افراد شامل ہوں جو باہرسے آنے والے اشخاص کی شناخت کرنے میں ممدو معاون ثابت ہوں۔ہر قسم کے اسلحہ کی نمود و نمائش اور ساتھ لے کر چلنے پر پابندی ہوگی۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں