شوکت خانم ہسپتال اور اخراجات۔تحریر پڑھیں اور فیصلہ خود کریں

عزیز دوستو!
السلام علیکم!

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی کینسر کے عالمی پھیلاؤ سے متعلق شائع ہونے والی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سال2018کے دوران پاکستان بھر میں تقریباً ایک لاکھ ستر ہزار نئے کینسر کے کیسز سامنے آئے جس کی وجہ سے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹرمیں آنے والے مریضوں کی تعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا۔گزشتہ برس علاج کی غرض سے یہاں رجسٹرڈ ہونے والے نئے مریضوں کی تعداد 2017کی نسبت دس فیصد زیادہ تھی۔مریضوں کی تعداد میں بڑھتے ہوئے ہر ایک عدد کے پیچھے ایک جیتا جاگتا انسان، اُس کا پورا خاندان اور دوست احباب ہوتے ہیں جن کی زندگی کے معمولات بھی کینسر کی تشخیص کے ساتھ متائثر ہوتے ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ہم ہر وقت مریضوں کو کینسر کے علاج کی جامع ترین سہولیات فراہم کرنے کی خاطر اپنی استعدادِ کار بڑھانے کے اقدامات کرتے رہتے ہیں۔ اس کے لیے موجودہ سہولیات میں توسیع، نئی سہولیات کی تعمیر، جدید ترین میڈیکل ٹیکنالوجی کی مسلسل اپ ڈیٹ کے ساتھ ساتھ خاص طور پرجذبہِ خدمت سے سرشار انتہائی تربیت یافتہ عملے کی موجودگی کو یقینی بنایا جاتا ہے تا کہ مریضوں کوہر ممکن بہتر سہولت فراہم کی جا سکے۔

میں آج دنیا بھر میں موجودہمارے ڈونرز اورخیر خواہوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ آپ میں سے ہر ایک اس ہسپتال کی مسلسل ترقی کے سفرکا ایک اہم کردار ہے اور اس موقع پر میں آپ کو گزشتہ بارہ ماہ کے دوران حاصل ہونے والی چند اہم کامیابیوں کے بارے میں بھی آگاہ کرنا چاہوں گا۔

مجھے یہ بتاتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر لاہور کے ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ کو مزید جدید ترین مشینوں کی مدد سے اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں یہاں تھری ٹیسلا ایم آر آئی ٹیکنالوجی (3T MRI) متعارف کروائی گئی ہے او رنئے سی ٹی سکینرز کی مدد سے کینسرکی تشخیص کے لیے کی جانے والی امیجنگ کے معیار میں غیر معمولی طور پراضافہ ہوا ہے۔چونکہ بریسٹ کینسر ہمارے ہاں سب سے زیادہ پائی جانے والی کینسر کی اقسام میں سے ایک ہے اسی لیے ہم نے اس مرض کی تشخیصی سہولیات کو مزید بہتر کیا ہے اور لاہور میں پہلی تھری ڈی، ڈیجیٹل میموگرافی کی سہولت متعارف کروائی ہے۔شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال لاہور کو گزشتہ برس حاصل ہونے والی ایک اور اہم ترین کامیابی، امریکی سروے ٹیم کی جانب سے ہسپتال کے پانچ روزہ تفصیلی جائزے کے بعد جوائنٹ کمیشن انٹرنیشل کی طرف سے دی جانے والی “گولڈ سیل آف اپروول ” ہے۔ہمارا ہسپتال پاکستان میں یہ اعزاز حاصل کرنے والا واحد خیراتی اداراہ ہے۔

شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر پشاور کا فیز ٹو بھی کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد اب یہاں مکمل طورپر فعال کلینکل اینڈ ریڈی ایشن اونکالوجی ڈپارٹمنٹ، ریڈی ایشن تھراپی کی سہولیات بھی فراہم کر رہا ہے۔ یہ ڈپارٹمنٹ 16سلائس سی ٹی سمیولیٹر،(16-slice CT-simulator) جدید ٹریٹمنٹ پلاننگ سسٹم اور دو سٹیٹ آف دی آرٹ لینئیر ایکسیلیریٹر جیسی سہولیات سے لیس ہے۔ یہ ڈپارٹمنٹ اب شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال لاہور کے شمال میں سب سے جدیدسہولیات کا حامل ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اب خیبر پختونخواہ اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو ریڈیوتھراپی کروانے کے لیے لاہور تک کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔ ہم تمام مریضوں کو، اس بات سے قطع نظر کہ وہ علاج کے اخراجات ادا کر سکتے ہیں یا نہیں، تشخیص و علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے۔

آپ کو یہ جان کر خوشی ہو گی کہ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر کراچی کے تعمیراتی کام کا آغاز ہو گیا ہے اس ہسپتال کی تعمیر تقریباً 9 ارب روپے کی لاگت سے تین سال کے عرصے میں مکمل ہو گی۔ بلا شبہ کینسر کے علاج کے اس جامع ترین ہسپتال کی تعمیر سے پاکستان کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر کراچی کے علاوہ سندھ اور بلوچستان کے افرادکو بہت فائدہ پہنچے گا۔

شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر میں مستحق مریضوں کو کینسر کے علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جاتی ہیں انمیں سے پچھتر فیصد مستحق مریضوں کا علاج مالی معاونت سے کیا جاتا ہے اور بنیادی طور پر یہ آپ لوگوں کی جانب سے دی گئی زکوٰۃ و عطیات ہی ہیں جن کی بدولت ہر سال ہزاروں مریضوں کا مفت علاج ممکن ہو پاتا ہے۔ سال 2019کے لیے ہمارا بجٹ 13ارب روپے ہے اور اس میں سے نصف آپ کی زکوٰۃ و عطیات سے حاصل ہو گا۔ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی کینسر کے خلاف اس لڑائی میں آپ ہمارا ساتھ جاری رکھیں اور کھلے دل سے عطیات دے کر کینسر کے ان ہزاروں مریضوں کے لیے زندگی کی امید بنیں جن کے لیے شوکت خانم میموریل کینسرہسپتال لاہور اور پشاور زندگی کا واحد سہارا ہیں۔

آپ کا مخلص

عمران خان
چئیرمین، شوکت خانم میموریل ٹرسٹ
~~~~~~~~~~~~
آپ اپنی زکوٰۃ ہمارے دفاتر، لیبارٹری کلیکشن سینٹرز یا کسی بھی بینک میں جمع کرواسکتے ہیں۔ مزید معلومات یا گھر بیٹھے چیک بھجوانے کیلئے11555 0800 پر رابطہ کیجئے۔ آن لائن زکوٰۃ بھجوانے کیلئے ہماری ویب سائٹ وزٹ کریں :
??https://shaukatkhanum.org.pk/shaukat-khanum-zakat-campaign…/

? Pakistan: http://shaukatkhanum.org.pk/donors/pakistan/
? Gulf: http://shaukatkhanum.org.pk/donors/gulf/
? UK: http://shaukatkhanum.org.pk/donors/uk/
? USA: http://shaukatkhanum.org.pk/donors/usa/
? Canada: http://shaukatkhanum.org.pk/donors/canada/
? Australia: http://shaukatkhanum.org.pk/donors/australia/
? Norway: http://shaukatkhanum.org.pk/donors/norway/
? Other countries: http://shaukatkhanum.org.pk/donors/other-countries/

ZindagiKaSafarSKMCHKSaath #GiveYourZakatToSKMCH Imran Khan (official)


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں