بھارت کی شرپسندی کراچی سے اڑنے والے جہازکو ذبردستی اتار لیا

ے پور (اہم نیوز) بھارتی فضائیہ کی شرپسندانہ حرکت، پاکستان سے اڑان بھرنے والے طیارے کو زبردستی بھارت میں اتار لیا، کراچی کے قائد اعظم ائیرپورٹ سے اڑا بھرنے والی غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز کو بھارتی فضائیہ نے جے پورائیرپورٹ پر اتار لیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج اپنی شرپسندانہ حرکتوں سے باز نہیں آ رہی ہے۔ ایک مرتبہ پھر پاکستان کی امن کی خواہش کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارتی فضائیہ کی جانب سے ایک اور شرپسندانہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
بھارتی فضائیہ نے پاکستان سے اڑان بھرنے والے طیارے کو زبردستی بھارت میں اتار لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز نے جمعہ کے روز کراچی سے اڑان بھری تھی۔ پرواز کو کراچی سے نئی دہلی کیلئے جانا تھا۔ تاہم یہ غیر ملکی ائیرلائن کی پروازبھارت میں داخل ہوئی، بھارتی فضائیہ کے طیارے اچانک فضاء میں نمودار ہوئے، اور غیر ملکی ائیرلائن کے مسافر طیارے کو زبردستی جے پور ائیرپورٹ پر اترنے پر مجبور کر دیا۔ تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ بھارتی فضائیہ نے مسافر طیارے کو کس وجہ سے جے پور ائیرپورٹ پر زبردستی اتارا ہے۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں