نوجیت سنگھ سدھو نے مودی کو دلہن سے تشبہہ دے دی۔رپورٹ کرن ناز

اندور (اہم نیوز)کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سندھو نے کہا ہے کہ مودی جی اٴْس دلہن کی طرح ہیں جو روٹیاں کم بیلتی ہے اور چوڑیاں زیادہ کھنکاتی ہے تاکہ محلے والوں کو یہ پتہ چلے کہ وہ کام کر رہی ہے. بس یہی ہوا ہے مودی سرکار میں.بھارتی ٹی وی کے مطابق نوجوت سنگھ نے اندور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسی پر اکتفا نہیں کیا.انہوں نے مودی کو جھوٹوں کا سرداراور منقسم اعلیٰ قرار دینے کے ساتھ ساتھ امبانی اور اڈانی کا بزنس منیجر بھی گردانا ہے.انہوں نے اندور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے کہا کہ وہ اپنے ووٹ کے ذریعے ’کالے انگریزوں‘ کو نکال باہر کریں.انہوں نے کہا کہ کانگریس مولانا آزاد اور مہاتما گاندھی کی پارٹی ہے جس نے ہندوستان کے لوگوں کو انگریزوں سے آزادی دلائی. انہوں نے کہا کہ میں ایک سکھ ہوں اور مودی کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ مجھ سے تمام قومی سوالوں پر مناظرہ کر لیں.


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں