نصیرآباد۔نہروں کی بھل صفائی بڑا مسلہ۔رپورٹ نبی بخش

نصیر آباد رپورٹ نبی بخش بلوچ (اہم نیوز)

جب تک پٹ فیڈرکینال کی بھل صفائی نہ کیا جائے گا اس وقت تک زرعی پیداوار میں اضافہ نہ ممکن ہے۔ نصیرآباد کے علاقے میں پٹ فیڈرکینال سے نکلنے والی مختلف شاخوں کی بھل صفائی نہ ہونے کے برابر ہے۔جس پرکروڑوں روپے خرچ کرنا فضول ہے۔
یہ بات سردارزادہ باباغلام رسول خان عمرانی نے بابا ہاؤس ڈیرہ مراد جمالی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاہے جب تک پٹ فیڈرکینال کی شروع سے لیکر ٹیل تک بھل صفائی نہ کیا جائے گا اس وقت تک زرعی پیداوار میں اضافہ نہ ممکن ہے۔ نصیرآباد کے علاقے میں پٹ فیڈرکینال سے نکلنے والی مختلف شاخوں جس میں محبت شاخ، قیدی شاخ، بالان شاخ، باری شاخ، عمرانی شاخ،اور مگسی شاخ کی صرف بھل صفائی سے زرعی پیداوار میں اضافہ نہ ہوگا جب تک پٹ فیڈرکینال کی بھل صفائی نہ کیاجائےگا ۔ صرف ان شاخوں کی بھل صفائی پرکروڑوں روپے خرچ کرنا فضول ہے ۔ ان کا مزید کہناہے کہ نصیر آباد کے علاقے میں پٹ فیڈرکینال سے نکلنے والی مختلف شاخوں کی بھل صفائی نہ ہونے کے برابر ہے۔صرف شاخوں کی پشتوں کو پالش کیاگیاہے جس سے ٹیل تک پانی کی رسائی ناممکن ہے۔کروڑوں روپے کی رقم کرپشن کی نظر ہوگئیں ۔
ان کاکہناہے کہ ہم۔ مرکزی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلدسےجلد پٹ فیڈر کینال کی شروع سے لیکر آخری ٹیل تک بھل صفائی کرکے نصیرآباد کےگرین بیلٹ کو تباہی سے بچایا جائے۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں