کارکردگی صفر‘ کرپشن کی شکایات اور اثاثوں میں اضافہ کی خبریں‘ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ سے تین مزید وزراءکو باہر نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اسلام آباد ( آن لائن ) کارکردگی صفر‘ کرپشن کی شکایات اور اثاثوں میں اضافہ کی خبریں‘ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ سے تین مزید وزراءکو باہر نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی آن لائن کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو ایک نہیں دو بار خفیہ رپورٹس مل چکی ہیں جن میں دو وزراءاور ایک معاون خصوصی کی کرپشن اور اثاثوں میں اضافہ سمیت کارکردگی صفر بتائی گئی ہے۔ عمران خان نے چند رفقاءسے مشورہ کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ معاون خصوصی جو کہ وزیراعظم کے بہت قریبی بھی سمجھے جاتے ہیں انہیں سب سے پہلے کابینہ سے باہر جبکہ دیگر دو وزیروں کو بعد میں نکالا جائے گا، نیب نے بھی خفیہ رپورٹس کی روشنی میں خفیہ تحقیقات شروع کر رکھی ہیں


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں