اصحاب محمد و خلفائے راشدین کا گستاخ قانون کی گرفت میں۔مقدمہ درج ملزم گرفتار

اسلام آباد (انوار الحق مغل) خلفائے راشدین و دیگر صحابہ رضی اللہ عنھم کے بارے میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اپلوڈ کرنے والے شخص کو تھانہ گولڑہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے حراست میں لے لیا تفصیلات کے مطابق تھانہ گولڑہ پولیس کو یاسر قاسمی نامی شہری نے درخواست دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر شوکت نامی شخص گولڑہ کے علاقے دواخانہ چلا رہا ہے جو فیس بک خلفائے راشدین، امہات المؤمنین، صحابہ و اہل بیت کے بارے میں گستاخیاں کرتا ہے جبکہ اپنے دواخانے پر بھی مریضوں کے سامنے بھی مذکورہ بالا مقدس شخصیات کو برا بھلا کہتا ہے جس پر تھانہ گولڑہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 295 اے اور 298 اے سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں