لاہور: کالعدم تنظیم جماعت الدعوہ کے نائب امیر مولانا عبد الرحمٰن مکی کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیاگیا ہے۔

کالعدم تنظیم جماعت الدعوہ کے نائب امیر مولانا عبد الرحمٰن مکی گرفتار

لاہور: کالعدم تنظیم جماعت الدعوہ کے نائب امیر مولانا عبد الرحمٰن مکی کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیاگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم فلاح انسانیت اور جماعت الدعوہ کے نائب امیر مولانا عبدالرحمٰن مکی کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیاگیا ہے، عبدالرحمٰن مکی پر کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن سے متعلق اشتعال انگیز تقریریں کرنے کاالزام ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا عبدالرحمٰن مکی کی نقص امن عامہ کے تحت گرفتاری عمل میں لائی گئی، مولانا عبد الرحمٰن مکی نے گزشتہ دنوں گوجرانوالہ میں کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن پر تقریر کی تھی، اس کے علاوہ مولانا مکی نے عوام سے اپنی تنظیم فلاح انسانیت کے نام پر چندے کے اپیل بھی کی تھی۔…


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں