جھنگ-پاکستان پٹرولیم رولز ایکٹ 1971-26اور پاکستان پٹرولیم رولز ایکٹ 1971-44کی کھلے عام خلاف ورزی۔ضلع بھر میں غیر قانونی منی پٹرول پمپ سرعام پٹرول فروخت کر رھے ہیں انتظامیہ دانشتہ آنکھیں بند کیے ھوئے ھے

جھنگ(اہم نیوز )پاکستان پٹرولیم رولز ایکٹ 1971-26اور پاکستان پٹرولیم رولز ایکٹ 1971-44کی کھلے عام خلاف ورزی۔ضلع بھر میں غیر قانونی منی پٹرول پمپ سرعام پٹرول فروخت کر رھے ہیں انتظامیہ دانشتہ آنکھیں بند کیے ھوئے ھے۔مصدقہ اطلاعات کے مطابق محلہ دھوپ سڑی جامعہ اشرفیہ کے بالکل سامنے دکان کے اندر منی پٹرول پمپ چلایا جارہا ھے ارباب اختیار اگر اس جگہ کا وذٹ کریں تو ہاں برگر بھی بن رھے ہیں دیگیں بھی پکائی جارہی ہیں اور پٹرول بھی فروخت کیا جارہا ھے اس جگہ پر کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ھے اہل محلہ ہر وقت خوف میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں یہ علاقہ تھانہ کوتوالی کی حدود میں آتا ہے اسی طرح تھانہ S/T کے بالکل پاس محلہ صدیق آباد شوگر مل روڈ پر یہ کام کھلے عام جاری ھے DC جھنگ اور DPO جھنگ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں پٹرول فروخت کرنے والے غیر قانونی مراکز کو ختم کروائیں اس سے قبل کہ کوئی بڑا واقعہ رونما ھو

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں