ووٹ فروخت کرنے کا الزام PTI کی سابق رکن اسمبلی فوزیہ بی بی کے کیس کی سماعت ۔عمران خان کو آخری موقع

پشاور (اہم نیوز) عدالت نے ہرجانہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کو آخری مہلت دے دی۔پشاور کی عدالت میں تحریک انصاف کی سابق رکن اسمبلی فوزیہ بی بی کی جانب سینیٹ الیکشن میں پیسے کے الزامات سے متعلق ہرجانے کیس کی سماعت ہوئی،اراکین اسمبلی پر ووٹ بیچنے کے الزام کی سماعت کے دوران عدالت نے وزیراعظم عمران خان کو جواب جمع کروانے کے لیے آخری مہلت دے دی۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پشاور سیشن جج نے حکم دیا ہے کہ وزیراعظم اگلی سماعت تک جواب جمع کرا دیں ورنہ عدالت فیصلہ سنا دے گی۔
عمران خان کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے مزید مہلت کی درخواست کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے سماعت پندرہ جون تک ملتوی کردی۔وزیراعظم عمران خان کے خلاف سابق رکناسمبلی فوزیہ بی بی کی جانب سے ہرجانے کا دعوی کیا گیا تھا۔
واضح رہے پشاورکی مقامی عدالت نے رکن اسمبلی فوزیہ بی بی کی جانب سے سینٹ الیکشن میںووٹ فروخت کرنے کے الزام کے خلاف دائررٹ پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نوٹس جاری کیا تھا۔

۔تحریک انصاف کی سابق رکن فوزیہ بی بی نے عمران خان کے خلاف پچاس کروڑ روپے کا دعوی دائر کیا تھا فوزیہ بی بی نے رٹ میں موقف اپنایا تھا کہ مجھ پر ووٹ بیچنے کا الزام لگا کر بدنام کیا گیا ہے، پارٹی سے تحقیقات کا مطالبہ کیا لیکن انصاف نہیں ملا، عدالت اب مجھے انصاف دلائے عمران خان الزام ثابت کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں،ڈسٹرک سیشن جج نے ایڈیشنل سیشن جج کو کیس بھجوا دیا تھا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھیعدالت وزیر اعظم عمران خان کو طلب کرچکا ہے۔
گذشتہ برس سینیٹ انتخابات میں پارٹی ووٹ حیرت انگیز طور پر کم ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اپنی جماعت کے اراکینِ اسمبلی پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کردیا تھا۔ انہی میں سے فوزیہ بی بی پر سینیٹ انتخاب میں ووٹ بیچنے کا الزام عائد کیا گیا تھا جس پر سابق رکن صوبائی اسمبلی نے ان پر 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں