رمضان قرآن کا مہینہ ھے قرآن کے مطالعہ سے شخصیت سازی کا عمل مکمل ھوسکتا ھے۔رپورٹ انوارالحق مغل

راولپنڈی(بیورو رپورٹ)رمضان المبارک روحانی تربیتی ورکشاپ ہے،روزہ اتحاد اوروحدت امت کا مظہر ہے،مسلم نوجوانوں کو عبادات اورخدمت خلق کے ذریعے خالق ومخلوق ہردو کو راضی کرنا چاہیے،قرآنی تعلیمات روز قیامت کے لیے مشعل راہ اور کامیابی کی ضامن ہیں۔ان خیالات کا اظہار مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی کے زیراہتمام شب بیداری بعنوان کتابِ فرقان سے خطاب کرتے ہوئے مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے قائدین اور مذہبی اسکالرزنے کیا۔تفصیلات کے مطابق شب بیداری سے مرکزی معاون ناظم عمومی مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان حمادبٹ،ناظم تربیتی امورمسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پنجاب راجہ وسیم صدیقی، مذہبی سکالرمفتی ناصر عباسی،ناظم مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع راولپنڈی اسامہ قریشی،ذاکراللہ صافی اور نویدتاج نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کی بابرکت اور قیمتی سعاتوں سے استفادہ کرکے روحانی اور ایمانی ترقی حاصل کی جاسکتی ہے،رمضان قرآن کا مہینہ ہے،علوم قرآن کا مطالعہ کے ذریعے ہی شخصیت سازی کا عمل۔مکمل کیا جاسکتاہے،یادرہے کہ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی کے زیراہتمام منعقدہونے والی شب بیداری میں دینی وعصری تعلیمی اداروں کے طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور علمی وروحانی نشست سے استفادہ کیا۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں