خود کو نیب آفیسر ظاہر کرنے والے دو شخص گرفتار

مبینہ ٹاؤن پولیس نے خود کو نیب کے جعلی آفیسرز ظاہر کرنے والے دو ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ایس ایس پی ملیر

پولیس نے حساس اداروں اور جدید ٹیکنیکل سپورٹ سسٹم کی مدد سے ایک ملزم کو راجپوت کالونی کے قریب سے گرفتار کیا۔ایس ایس پی ملیر

پولیس نے گرفتار ملزم حسنین رضا عرف کاشف کی نشاندہی پر ایک اور جعلی آفیسر کو سمامہ شاپنگ سینٹر کے قریب سے گرفتار کیا۔عرفان بہادر

گرفتار دونوں ملزمان خود کو نیب کے جعلی میجر ظاہر کرکے سرکاری اداروں کےافسران کو بلیک میل کرکے لاکھوں روپے بھتہ وصول کرتے تھے۔ایس ایس پی ملیر

ملزمان سیٹلمنٹ کے نام پر سرکاری اداروں کے ملازمین سےلاکھوں روپے وصول کر چکے ہیں۔ایس ایس پی ملیر

ملزمان نے تھانہ سچل اور گلستانِ جوہر کے علاقوں میں نیب کی شناخت دکھا کر گھروں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا بھی اعتراف کیا۔عرفان بہادر

گرفتار ملزمان سے ایک ریپیٹر بارہ بور بمعہ کارتوس اور نیب کے جعلی کارڈز برآمد ہوئے۔ایس ایس پی ملیر

پولیس نے ملزمان کے زیرِاستعمال گاڑی بھی تحویل میں لےلی۔ایس ایس پی ملیر

گرفتار ملزمان کیخلاف دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایس ایس پی ملیر

گرفتار ملزمان میں حسینی رضاعرف کاشف اور ڈاکٹر نعیم اللہ شامل ہیں۔ایس ایس پی ملیر

ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کیا جا رہا ہے۔ایس ایس پی ملیر

ترجمان ضلع ملیرپولیس


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں