اب جو میں کروں گی اس کے بعد پوراپاکستان ہل جائے گا۔طیبہ گل ۔

اسلام آباد (اہم نیوز) چئیرمین نیب ویڈیو اسکینڈل میں ملوث طیبہ فاروق نامی خاتون نے بھری عدالت میں نیب کے لوگوں کی موجودگی میں دھمکی دے دی۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ذوالفقار راحت کا چئیرمین نیب ویڈیو سکینڈل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طیبہ نامی خاتون اور اس کا شوہر مختلف مقدمات میں ملوث تھے۔خاتون کا شوہر تو کوٹ لکھپت جیل میں قید ہے تاہم خاتون نے اپنے عورت ہونے کا فائدہ اٹھایا۔
خاتون اپنے آپکو ایل ایل بی کا طالبہ ظاہر کرتی تھی۔طیبہ کے شوہر فاروق نول اِس وقت کوٹ لکھپت جیل میں ہیں جب کہ خاتون نے قانون کے امتحانات دینے کی بنیاد پر عدالت سے ضمانت لی۔اس وقت بھی خاتون وہاں دھمکیاں دے کر گئی تھی اور کہا تھا کہ اب جو میں کروں گی اس کے بعد پوراپاکستان ہل جائے گا۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں