بندوقوں سے مسئلے حل نہیں ہوسکتے، سیاسی رہنمائی میں مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کیاجائے۔شہبازشریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا خاڑ کمر میں اندوہناک واقعہ پر اظہار افسو س

واقعہ نہایت افسوسناک سانحہ ہےتمام حقائق پارلیمان کے سامنے آنے چاہیں

واقعہ پر سیاست قومی جرم ہوگی، تمام محبان وطن صورتحال کی نزاکت دیکھتے ہوئے فوری اپنا کردا ر ادا کریں

اپنے گھر میں لڑائی، فساد اور افراتفری کا دشمنوں کو فائدہ ہوگا، خدارا پاکستان کے لئے اختلاف رائے کو دشمنی نہ بنایا جائے

بندوقوں سے مسئلے حل نہیں ہوسکتے، سیاسی رہنمائی میں مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کیاجائے

پاکستان اس نوعیت کے سانحات کا متحمل نہیں ہوسکتا، حالات کی نزاکت تدبر، سمجھداری اور قومی مفاد کی پاسداری کی متقاضی ہے

اللہ تعالی شہداءکے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبرجمیل دے۔

زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا ہے

Custom Advertisement

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں