عیدالفطر کے حوالہ سے ڈی سی کی زیرصدارت اجلاس رپورٹ ارسلان چوہدری

باتسلیمات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محکمہ تعلقات عامہ جھنگ ،حکومت پنجاب
ہینڈ آﺅٹ
راﺅ شکیل احمد /عابدرشید
3جون2019ئ
جھنگ ( )ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر شہر کو صاف ستھرا ، خوبصورت اور مثالی بنایا جائے گا۔اس ضمن میں انہوںنے اسسٹنٹ کمشنر زکو ہدایات جاری کی ہیں کہ ضلع کی چاروں تحصیلوں میں عید الفطر سے قبل صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات بروقت مکمل کئے جائیںاور اس حوالہ سے جامع رپورٹ پیش کی جائے۔یہ بات انہوںنے عید الفظر کے موقع پر صفائی ستھرائی کے حوالہ سے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شیخ سلیم خالد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس جوئیہ و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنرمحمد طاہر وٹو نے چیف افسران کو اپنے اپنے علاقوں میں صفائی عملہ کی اضافی ڈیوٹیاں تقویض کرنے کی بھی ہدایا ت جاری کیں تاکہ صفائی آپریشن کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ شہر اور گردونواح میں صفائی و ستھرائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔عید الفطر پر شہری بھی انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عید پر قبرستانوں کو جانے والے راستوں صفائی ستھرائی اور پانی کے چھڑکاﺅ کو یقینی بنایا جائے ۔اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں صفائی آپریشن بارے باقاعدگی سے رپورٹ پیش کریں۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔
جھنگ( )ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹونے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایا ت جاری کی ہیں کہ عید الفطر کے ایام میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائیوں سے ہرگز گریز نہ کیا جائے۔مصنوعی قلت پیدا کرنے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سختی سے نمٹا جائیگا ، تمام پرائس کنٹرولنگ مجسٹریٹس بلا امتیاز کاروائی کرکے ارزاں نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالہ سے کاروائی جاری رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ خودساختہ مہنگانی ہر گز قبول نہیں ہوگی۔ ایسے عناصر اپنا قبلہ درست کر لیں بصورت دیگرگراں فروشی کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔ ڈپٹی کمشنرنے سپیشل پرائس کنٹرولنگ مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں چیک کرنے کےلئے باقاعدگی سے متحرک رہیں اور عوامی استحصال میں ملوث گرانفروشوں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کر کے اس مہم کے کامیاب نتائج عوام کو فراہم کریں۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔
جھنگ( )ڈپٹی کمشنر محمدطاہر وٹو کی ہدایت پر سیکرٹری ڈی آرٹی اے کی زیر نگرانی بس سٹینڈز ، ویگن سٹینڈز اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ تشکیل کردہ ٹیمیں مسافروں سے کرایہ وصولی بارے جانچ پڑتال کر رہے ہیںجبکہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو موقع پر جرمانے کئے جا رہے ہیں۔ سیکرٹی ڈی آرٹی اے نے ٹرانسپورٹرز کو خبر دار کیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر مسافروں سے من مانی کرایہ جات وصول کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔ ٹرانسپورٹر حضرات مجوزہ کرایہ وصول کرے بصورت دیگر انکے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں